03:22 pm
بھارت نے ایک اور لاش پاکستان کے حوالے کردی ، پورے ملک میں سوگ کا سماں

بھارت نے ایک اور لاش پاکستان کے حوالے کردی ، پورے ملک میں سوگ کا سماں

03:22 pm

اسلام آباد(نیو زڈیسک) بھارتی جیل میں تشدد سے شہید ہونے والے پاکستانی مچھیرے کی لاش کو واہگہ بارڈر پر حکام کے حوالے کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق انصار برنی ٹرسٹ انٹرنیشنل کے سربراہ انصار برنی ایڈووکیٹ نے کہا ہے بھارتی گجرات کی جیل میں سٹاف کے تشدد سے شہید ہونے والے پاکستانی مچھیرے نورالامین کی لاش ٹرسٹ کی کوششوں سے واہگہ بارڈر پر وصول کرکے کراچی پہنچا دی گئی ہے
۔شہید مچھیرے کو آج شام کورنگی میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ شہید نورالامین کورنگی کراچی کا رہائشی تھا اور بھارتی جیل میں ستمبر 2017ء سے قیدتھا۔ اسے گذشتہ ہفتے پاکستانی قیدی ہونے کی بنا پر جیل کی انتظامیہ نے تشدد کا نشانہ بنایا اور تشدد کر کرکے انتہائی بے دردی سے قتل کردیا تھا۔نورالامین کو مچھلیاں پکڑتے ہوئے پاکستانی سمندری حدود سے گرفتار کیا گیا تھا۔شہید نورالامین کی بیوہ اور بچوں نے بتایا ہم بہت غریب ہیں اور کرائے کے چھوٹے سے گھر میں رہتے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ سے مدد کی اپیل بھی کی ہے لیکن تاحال ان کی مدد سے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا ۔ واضح رہے گذشتہ ماہ بھارتی جیلوں میں تین پاکستانی قیدی جاں بحق ہو ئے تھے۔دوسری جانب بھارت نے سزائیں مکمل کرنے والے 2 پاکستانی شہریوں کو بھی رہا کردیا ہے۔محمد شریف اورمحمد حنیف کوبھی واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا۔ محمد شریف کا تعلق بہاولنگر جبکہ محمد حنیف کا کراچی سے ہے ۔سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں شہریوں کی رہائی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے اہم کردارادا کیا۔ پاکستان کی طرف سے رواں ماہ 300 بھارتی ماہی گیروں کو 3 مراحل میں رہا کئے جانے کا امکان ہے ۔