03:58 pm
 بھارتی فوج نے پاکستان کے اہم ترین علاقے پر حملہ کر دیا

بھارتی فوج نے پاکستان کے اہم ترین علاقے پر حملہ کر دیا

03:58 pm

مظفرآباد (مانیٹرنگ ڈیسک )یا اللہ خیر ۔۔ بھارتی فوج نے پاکستان کے اہم ترین علاقے پر حملہ کر دیا ، بچوں سمیت کئی افراد کے نشانہ بننے کی افسوسناک اطلاعات موصول ۔ْ۔۔ بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے چری کوٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ، بھارتی فوج کی جانب سے شہری آباد کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 6 افراد شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج کی جانب سے ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔بھارتی فوج کی جانب سے جمعہ کی شب کو ایل او سی کے شری کوٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے باعث 2 بچوں اور خواتین سمیت کل 6 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ جبکہ پاک فوج کی جانب سے بھی بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبریں