04:10 pm
دشمن اپنی گھنائونی حرکتوں سے باز نہ آیا

دشمن اپنی گھنائونی حرکتوں سے باز نہ آیا

04:10 pm

حیدرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک )دشمن اپنی گھنائونی حرکتوں سے باز نہ آیا ، پاکستان کے اہم شہر کی اہم جگہ کو نشانہ بنانے کی خبر ، 2خوفناک دھماکوں سے عوام خوفزدہ ۔۔۔ حیدرآباد میں ریلوے پھاٹک کے قریب دو کریکر دھماکے ہوئے، جبکہ دو مزید بم ناکارہ بنا دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے کوٹری ریلوے پھاٹک کے قریب 2کریکر دھماکے ہوئے، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ڈی آئی جی نعیم شیخ کے مطابق دھماکوں سے کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ سے 2 مزیدکریکر بم برآمد کیے جسے ناکارہ بنا دیا گیا۔کریکر دھماکے خوف و ہراس پھیلانے کیلئے کیے گئے،پولیس نے تحقیقات شروع کردی، جلد ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔ ۔۔۔۔ خبر کی مزید تفصیل کچھ دیر بعد دستیاب ہوگی

تازہ ترین خبریں