06:45 am
کل کی ناکامی کے بعد نیب ٹیم حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لئےکہاں پہنچ گئی؟ کیا ہونیوالا ہے؟ اچانک خبر نے کھلبلی مچادی

کل کی ناکامی کے بعد نیب ٹیم حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لئےکہاں پہنچ گئی؟ کیا ہونیوالا ہے؟ اچانک خبر نے کھلبلی مچادی

06:45 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)کل کی ناکامی کے بعد نیب ٹیم حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لئےکہاں پہنچ گئی؟ کیا ہونیوالا ہے؟ اچانک خبر نے کھلبلی مچادی ۔۔ نیب ٹیم حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لئے 96 ایچ ماڈل ٹاؤن پہنچ گئی، گزشتہ روز بھی لیگی رہنما کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا گیا تھا۔
ادھر نیب حکام نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے محافظوں کے خلاف لاہور ماڈل ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کروا دیا ہے۔ مقدمے میں کار سرکار میں مداخلت، تشدد اور اسلحہ تاننے کی دفعات لگائی گئی ہیں۔مقدمہ نیب کے ڈرائیور ممتاز حسین کی مدعیت میں حمزہ شہباز کے ذاتی گارڈ کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ مقدمے کے مطابق نیب کی جانب سے ملزم حمزہ شہباز ولد شہباز شریف کے گھر گرفتاری کے لیے نیب افسران کے ہمراہ چھاپہ مارا، چھاپہ کے دوران حمزہ شہباز کے گارڈ نے اسلحہ تان لیا۔مقدمے میں کہا گیا ہے کہ حمزہ شہباز کے گارڈز نے نیب ٹیم کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گاڑی سے اتار کر زدو کوب کیا۔ نیب حکام نے واقعے کے خلاف گزشتہ روز درخواست جمع کروا دی تھی جس پر آج باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تازہ ترین خبریں