07:19 am
پاک فوج نے بھارتی فوج کو جہنم یاد دلا دی

پاک فوج نے بھارتی فوج کو جہنم یاد دلا دی

07:19 am

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاک فوج نے بھارتی فوج کو جہنم یاد دلا دی ، کئی چوکیاں تباہ اور بھارتی فوجیوں کی لاشوں کے ڈھیر لگ گئے ، کئی زخمی ،مزید ہلاکتیں متوقع ۔۔ پاک فوج کا منہ توڑ جواب، بھارتی فوج کے پرخچے اڑا دیے، چری کوٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کے بعد جوابی کاروائی میں کئی چوکیاں تباہ، متعدد بھارتی فوجی جہنم واصل کر دیے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج کی جانب سے ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ بھارتی فوج کی جانب سے جمعہ کی شب کو ایل او سی کے شری کوٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے باعث 2 بچوں اور خواتین سمیت کل 6 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ جبکہ پاک فوج کی جانب سے بھی بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا گیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عاملہ آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاک فوج نے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والی بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔ پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی فوج کی کئی چوکیاں تباہ کر دی ہیں۔ پاک فوج کی جوابی کاروائی میں 5 فوجیوں کے جہنم واصل ہونے اور 6 فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پاک فوج کے منہ توڑ جواب کے بعد بھارت کی بندوقیں مکمل طور پر خاموش ہو گئیں۔