08:25 am
پی پی کیلئے ایان علی تو ن لیگ کیلئے کون منی لانڈرنگ کرتا ہے؟

پی پی کیلئے ایان علی تو ن لیگ کیلئے کون منی لانڈرنگ کرتا ہے؟

08:25 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)ماڈل ایان علی کا نام جب منی لانڈرنگ میں سامنے آیا تو سب دنگ رہ گئے تھے۔لیکن اس وقت مزید حیرانگی ہوئی جب یہ باتیں کی جانے لگیں کہ ماڈل ایان علی سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کے لیے منی لانڈرنگ کیا کرتی تھیں۔اس حوالے سے منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں جس میں حیران کن انکشافات سامنے آ رہے ہیں۔تاہم اب ن لیگ کا بھی منی لانڈرنگ میں نام سامنے آیا ہے جس متعلق گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی ذوالفقار راحت کا کہنا تھا
کہ میں دعوے سے کہہ رہا ہوں کہ اگر منی لاںڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس کی پنجاب میں تحقیقات کی جائیں تو آپ سندھ کو بھول جائیں گے۔کچھ عرصہ قبل لاہور ائیرپورٹ پر توفیق بٹ نامی شخص کو گرفتار کیا گیا تھا۔یہ موصوف شریف خاندان کے بڑے قریب ہیں کبھی ان کے گارڈ بن جاتے ہیں تو کبھی ورکر بن جاتے ہیں۔جب لاہور ائیرپورٹ پر توفیق بٹ کی ٹیم گرفتار ہوتی ہے تو ان سے 15 کلو سونا اور کروڑوں روپے کرنسی کی صورت میں برآمد ہوتا ہے،تحقیقات کے بعد چلتا ہے کہ توفیق بٹ کا ائیرپورٹ پر ایک نیٹ ورک ہے،اسے وہاں دکانیں دی گئیں ہیں جن سے مسلسل نقصان ہو رہا ہے۔جب توفیق بٹ کے بیرون ممالک سفر کی ہسٹری چیک کی گئی تو حیران کن باتیں سامنے آئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کی ٹیم کے ممبران نے درجنوں بار بیرون ممالک کا دورہ کیا۔توفیق بٹ کے صاحبزادے کے 103دورے تھے،ذوالفقار راحت نے مزید کہا کہ قریباَ 85 ارب روپے کی پاکستان سے منی لانڈرنگ کی گئی۔واضح رہے گذشتہ روز نیب نے ن لیگ کے رہنما حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے کے لیے ان کے گھر پر چھاپہ مارا تھا ان پر منی لانڈرنگ کرنے کا الزام عائد تھا۔

تازہ ترین خبریں