08:28 am
سندھ رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90 روز کی توسیع

سندھ رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90 روز کی توسیع

08:28 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) سندھ حکومت نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90 روز کی مزید توسیع کر دی۔ وزیراعلی سندھ نے منظوری دے دی۔رینجرز کو پولیس کے دیئے گئے خصوصی اختیارات میں 90 روز کی توسیع کر دی گئی۔ محکمہ داخلہ کی سفارش پر وزیر اعلی
سندھ مراد علی شاہ نے منظوری دے دی۔ صوبے میں رینجرز اختیارات میں توسیع 6 اپریل سے 4 جولائی تک کی گئی۔ محکمہ داخلہ سندھ نے مراسلے کے ذریعے وفاقی وزارت داخلہ کو بھی آگاہی دے دی ہے۔

تازہ ترین خبریں