09:57 am
پاکستان کے اہم ترین علاقے میں ژالہ باری ، کھڑی فصلیں اور باغات تباہ ، 20سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

پاکستان کے اہم ترین علاقے میں ژالہ باری ، کھڑی فصلیں اور باغات تباہ ، 20سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

09:57 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)لوئر اورکزئی کے علاقہ ستوری خیل میں شدیدژالہ باری کھڑی فصلیں اور باغات تباہ گزشتہ20سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا تفصیلات کے مطابق لوئر اورکزئی کے علاقہ ستوری خیل سے ممتاز قبائلی ملک حاجی ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا :ہے
کہ علاقہ ستوری خیل میں گزشتہ روز 15منٹ شدید ژالہ باری ہوئی ژالہ باری سے پورے علاقے میں برف کی طرح سفید چادر اڑھ لی انہوں نے بتایا کہ شدید ژالہ باری کی وجہ سے ستوری خیل میں کھڑی فصلیں اور باغات کو شدید نقصان پہنچا ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ 20سالوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے انہوں نے صوبائی حکومت ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

تازہ ترین خبریں