01:18 pm
ن لیگ سے اختلافات کی اصل وجہ سامنے آگئی

ن لیگ سے اختلافات کی اصل وجہ سامنے آگئی

01:18 pm

روات(ویب ڈیسک)سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارنے کہا ہے کہ یہ حکومت الیکشن کرانے والی نہیں ہے،میں نے اقتدار لینے سے انکارکیا جس کی وجہ سے میرے ساتھ یہ ہوا ہے، میں ایسا کوئی کام نہیں کرتا جومیرے ضمیر پر بوجھ ہو، نوازشریف کو مشورہ دیا انہوں نے نہیں مانا، اس کے بعد مجھے ٹکٹ نہیں دیا گیا، اپنے علاقے کے لوگوں کے بغیرکہے کام کیے، ان کے فون اور خطوں پر کام ہوئے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارنے کہا کہ میں ایسا کوئی کام نہیں کرتا جومیرے ضمیر پر بوجھ ہو، ووٹ دینے والے اطمینان رکھیں ان کے ساتھ دونمبری نہیں ہوگی۔چوہدری نثار نے کہا کہ کبھی صوبائی اسمبلی کے لیے ووٹ نہیں مانگا، اس بار بھی لوگوں نے ووٹ دئیے لیکن کیا ہوا، اس کی کبھی وضاحت کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو مشورہ دیا لیکن انہوں نے نہیں مانا، اس کے بعد مجھے ٹکٹ نہیں دیا گیا، مخالف جماعت سے عہدوں کی پیشکش ہوئی لیکن میں نے یہ کام نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ اپنے علاقے کے لوگوں کے بغیرکہے کام کیے، ان کے فون اور خطوں پر کام ہوئے۔میرے مخالفین سے بھی پوچھیں کہ انہوں نے اپنے حلقے میں کیا کام کیا ہے۔ علاقے کو بجلی دی، سڑکیں بنوائیں اور پھر ان کی مرمت بھی ہوتی رہی۔چوہدری نثارنے کہا کہ مجھ سے پارٹی بدلنے کا گلہ نہیں ہے، خدمت نہ کرنے کا نہیں ہے بلکہ اس بات کا شکوہ کیا جاتا ہے کہ علاقے میں فاتحہ خوانی کے لیے کبھی نہیں آیا۔

تازہ ترین خبریں