01:18 pm
ملک کا لوٹا ہوا پیسہ واپس ضرور آئے گا، زرداری اور شریف  خاندان پیسہ دے گا

ملک کا لوٹا ہوا پیسہ واپس ضرور آئے گا، زرداری اور شریف خاندان پیسہ دے گا

01:18 pm

لاہور (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے صحافی و تجزیہ کار خاور گھمن نے کہا کہ حمزہ شہباز کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ نیب کو گرفتاری نہ دیں اور نیب کے سامنے مزاحمت کریں۔ جس کسی نے بھی حمزہ شہباز کو یہ مشورہ دیا ہے وہ اُن کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ ان کو سمجھ آ جائے گی کہ یہ لوگ بہت بڑی غلطی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مشکلات تو یہ لوگ جھیل چکے ہیں۔
نیب نے بلایا تھا ان کو چاہئیے تھا کہ یہ چلے جاتے، ان کے لیے یہ کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہئیے تھا۔ خاور گھمن نے کہا کہ نواز شریف جب کوٹ لکھپت جیل میں تھے، تو شہباز شریف ، حمزہ شہباز اور مریم صفدر سے لے کر سب لوگ یہ کہہ رہے تھے کہ اگر جیل کے اندر نواز شریف کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری عمران خان پر عائد ہو گی۔کسی نے پوچھا ہی نہیں کہ ذمہ داری عمران خان پر عائد ہو گی ، قانون کے مطابق ایک فیصلہ ہوا ، ان کو سزا ہوئی ، ضمانت ہو گئی وہ رہا ہوگئے۔ اس میں عمران خان کا کوئی عمل دخل نہیں تھا۔ خاور گھمن نے کہا کہ پیسہ آئے گا۔ زرداری صاحب بھی دیں گے اور شریف خاندان سے بھی پیسہ واپس آئے گا۔ کتنا آئے گا یہ ابھی کچھ کہا نہیں جا سکتا لیکن پیسہ ضرور آئے گا۔واضح رہے کہ شریف خاندان پر ایک مشکل اور آن پڑی ہے۔ نیب کی ٹیم حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے آج پھر ماڈل ٹاؤن شہباز شریف کی رہائش گاہ پر موجود ہے لیکن انہیں اندر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ۔ یاد رہے کہ نیب کی ٹیم نے گذشتہ روز بھی شہباز شریف کی لاہور کے علاقہ ماڈل ٹاؤن میں موجود رہائش گاہ 96 ایچ پر چھاپہ مارا۔ اس موقع پر نیب ٹیم کے ہمراہ پولیس اہلکار بھی موجود تھے۔ نیب ٹیم کے چھاپے کے وقت شہباز شریف اور حمزہ شہباز گھر پر ہی موجود تھے۔ نیب کی ٹیم کے پاس حمزہ شہباز کے وارنٹ گرفتاری بھی موجود تھے لیکن اس کے باوجود شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ایک گھنٹہ رکنے کے باوجود نیب کی ٹیم کسی گرفتاری کے بغیر ہی واپس لوٹ گئی تھی۔

تازہ ترین خبریں