02:52 pm
ملک میں یکم شعبان کب ہوگی ،اعلان کردیاگیا

ملک میں یکم شعبان کب ہوگی ،اعلان کردیاگیا

02:52 pm

کراچی (نیوز ڈیسک) شعبان کا چاند دیکھنے کےلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوا، رمضان المبارک کے بعد سب سے زیادہ روزے اسی ماہ میں رکھے جاتے ہیں. تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں کراچی میں منعقد ہوا. مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کے دفتر کراچی میں ہوا
جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوئے۔ چیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن نے شہادتیں موصول ہونے کے بعد شعبان کا چاند نظر آنے کا باقاعدہ اعلان کیا۔ یوں کل بروز اتوار یکم شعبان ہو گی۔ خیال رہے اسلامی، ہجری یا قمری کلینڈرز میں شعبان آٹھواں مہینہ ہے، جسے شعبان المعظم بھی کہا جاتا ہے‘ رمضان المبارک کے بعد سب سے زیادہ روزے اسی ماہ میں رکھے جاتے ہیں.بعض احادیث کے مطابق حضور نبی کریمﷺ پورے شعبان روزے رکھا کرتے تھے اور انہیں رمضان المبارک کے روزوں سے ملادیا کرتے تھے،اسلامی سال کا آٹھواں مہینہ شعبان المعظم نفلی روزوں اور عبادات کے لیے انتہائی فضیلت والاہے. اس ماہ کی فضیلت کی وجہ یہ معلوم ہوتی ہے کہ اس مہینہ میں ماہ رمضان کے روزوں، تراویح اور دیگر عبادات کی تیاری کا موقع ملتا ہے.رمضان المبارک کے استقبال اور عبادت کی تیاری ہی کی وجہ سے آنحضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اس مہینے میں خصوصیت سے خیر و برکت کی دعا فرمائی ہے. حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا فرمایا کرتے ” اے اللہ! ہمارے لیے رجب اور شعبان میں برکت عطا فرما اورہمیں رمضان کے مہینے تک پہنچا“ . حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کہ رمضان کے بعد سب سے افضل روزہ کونسا ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا شعبان کا رمضان کی تعظیم کے لیے.اسی طرح حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں میں نے نہیں دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کسی مہینے میں شعبان سے زیادہ نفلی روزے رکھتے ہوں۔اس کے ساتھ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایایعنی جب آدھا شعبان باقی رہ جائے تو روزے مت رکھو۔ علماءکرام نے اس کا مطلب یہ بیان کیا ہے کہ اس حدیث شریف میں ممانعت ان لوگوں کے لیے ہے جن کو روزہ کمزور کرتا ہے ایسے لوگوں کو یہ حکم اس لیے دیا گیا کہ نصف شعبان کے بعد روزے مت رکھو بلکہ کھاؤپیو اور طاقت حاصل کرو تاکہ رمضان المبارک کے روزے قوت کے ساتھ رکھے جاسکیں اور تراویح و دیگر عبادات نشاط کے ساتھ انجام دی جاسکے.جبکہ امت میں ایسے لوگ جو کہ طاقت رکھتے ہیں اور شعبان المعظم کے نفلی روزے ان کو کمزور نہیں کرتے وہ نصف شعبان کے بعد بھی نفلی روزے رکھ سکتے ہیں.اس ماہ کی پندرہویں رات کو شب برات آتی ہے جو بہت بابرکت رات ہے، جس میں فرزندان توحید رات بھر جاگ کر اپنے اللہ کو راضی کرنے کیلئے گناہوں سے توبہ کرتے ہیں. اس رات جس میں نئے سال کے لیے رزق، موت، پیدائش اور دیگر اہم معاملات سے متعلق حکم خداوندی سے فیصلے لکھے اور تبدیل کیے جاتے ہیں.مسلمان 15 شعبان المعظم کی رات کو ساری رات عبادتیں کر کے اپنا نامہ اعمال کے لیے خدا کے حضور سر بسجود ہوتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

پتوکی میں والد نےپانچ بچے نہر میں پھینک دیے

پتوکی میں والد نےپانچ بچے نہر میں پھینک دیے

پاکستان اور بھارت میں پٹرول کی قیمتوں کا موازنہ

پاکستان اور بھارت میں پٹرول کی قیمتوں کا موازنہ

کابینہ رکن کے خفیہ دورہ اسرائیل کی حقیقت سامنے آگئی

کابینہ رکن کے خفیہ دورہ اسرائیل کی حقیقت سامنے آگئی

اسلام آباد کے ٹریل 3 پر راستہ بھولنے والوں کوتلاش کرلیا گیا

اسلام آباد کے ٹریل 3 پر راستہ بھولنے والوں کوتلاش کرلیا گیا

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی سینئر سیاست دان سردار شیر باز مزاری کے انتقا

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی سینئر سیاست دان سردار شیر باز مزاری کے انتقا

بریگیڈئیر (ر) نصیراللہ بابر مرحوم کی زندگی کا ناقابل یقین واقعہ

بریگیڈئیر (ر) نصیراللہ بابر مرحوم کی زندگی کا ناقابل یقین واقعہ

پی ڈی ایم کہے گی تو سارے پارٹی ارکان استعفیٰ دیں گے، رانا ثنااللہ

پی ڈی ایم کہے گی تو سارے پارٹی ارکان استعفیٰ دیں گے، رانا ثنااللہ

نوشہرہ میں ٹریفک حادثہ، سات افراد جاں بحق

نوشہرہ میں ٹریفک حادثہ، سات افراد جاں بحق

آزادکشمیر میں لاک ڈائون میںایک دن کی توسیع

آزادکشمیر میں لاک ڈائون میںایک دن کی توسیع

پشاورکےعلاقے حیات آباد فیز ون میں جھگڑا،  جھگڑے میں چار افراد جاں بحق

پشاورکےعلاقے حیات آباد فیز ون میں جھگڑا، جھگڑے میں چار افراد جاں بحق

پاکستانی تیاری کر لیں ! 15دسمبر سے ملک بھر میں کیا ہونے جا رہاہے ؟ہنگامی اعلان کر دیا گیا

پاکستانی تیاری کر لیں ! 15دسمبر سے ملک بھر میں کیا ہونے جا رہاہے ؟ہنگامی اعلان کر دیا گیا

راولپنڈی میں قائداعظم پارک کا افتتاح چیئرمین پی ایچ اے راولپنڈی آصف محمود نے کردیا

راولپنڈی میں قائداعظم پارک کا افتتاح چیئرمین پی ایچ اے راولپنڈی آصف محمود نے کردیا

  مغرب میں فلاحی نظام بہت ذبردست ہے جہاں غریب کیلئے مفت ہسپتال سمیت دیگر سہولیات میسر ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان

مغرب میں فلاحی نظام بہت ذبردست ہے جہاں غریب کیلئے مفت ہسپتال سمیت دیگر سہولیات میسر ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان

مریم نواز کے ملتان جلسے پر مولانا فضل الرحمان سے گلے شکوے

مریم نواز کے ملتان جلسے پر مولانا فضل الرحمان سے گلے شکوے