03:03 pm
’’یہ حکمران پہلے حکمرانوں جیسا نہیں ہے جناب ‘‘

’’یہ حکمران پہلے حکمرانوں جیسا نہیں ہے جناب ‘‘

03:03 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )عمران خان نے ہندستان کو ہزاروں وولٹ کا جھٹکا دیدیا۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نے ایف 16 طیارے تباہ کرنے کے جھوٹے دعوے پر بھارت کو زبردست جواب دیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ سچ ہی کو دوام اور صداقت ہی بہترین حکمت عملی ہے۔
امریکی دفاعی حکام کی تصدیق کے بعد کہ پاکستانی بیڑے میں سے ایک بھی F-16 جہاز کم نہیں، پاکستان کا F-16 طیارہ گرانے کا بھارتی دعویٰ بے نقاب ہوگیا اور جنگی جنون کو ہوا دے کر انتخاب جیتنے کی بھارتیہ جنتا پارٹی کی کوشش بھی ناکام ہوگئی۔ واضح رہے بھارت کی جانب سے پاکستانی ایف سولہ طیارہ مارگرانے کے دعوے جھوٹے ثابت ہو گئے ۔ امریکی حالیہ اعداد و شمار رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی لڑاکا طیارہ لاپتہ نہیں بلکہ پاکستان کے پاس تمام ایف سولہ موجود ہیں ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک امریکی میگزین میں پاکستانی سرزمین پر موجود ایف سولہ طیاروں کی حالیہ گنتی کی رپورٹ شائع کی گئی ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا کوئی ایف سولہ طیارہ لاپتہ نہیں بلکہ تمام طیارے پاکستانکے پاس موجود ہیں ۔ رپورٹ میں کہا گیاہے کہ بھارت کا یہ دعوی غلط ہے کہ 27 فروری کو فضائی حملے کے دوران ایف سولہ مار گرایا ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے اس دعوی کے بعد پاکستان نے ایف سولہ طیاروں کی خرید کے معاہدے کے تحت پاکستان نے امریکہ کو مدعو کیا کہ ایف سولہ طیاروں کی فیزیکلی گنتی کی جائے ۔ دریں اثناء امریکی محکمہ دفاع نے رپورٹ کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔ یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے یہ جعلی دعویٰ سامنے آیا تھا کہ بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھی نندن نے اپنا طیارہ تباہ کروانے سے قبل پاکستان فضائیہ کے ایف سولہ جدید لڑاکا طیارے کو نشانہ بنایا جو پاکستان ہی کی حدود میں کسی جگہ گر کر تباہ ہوا لیکن پاکستانی حکام اس بات کو عالمی برادری سمیت پوری دنیا سے چھپارہے ہیں۔ جس کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھی بھارت کے اس دعوے کی واضح تردید کی اور کہا کہ بھارتی فضائیہ کے خلاف آپریشن میں ایف سولہ طیارے کا استعمال ہی نہیں کیا گیا تاہم اب امریکی جریدے کی رپورٹ نے بھی بھارت کے جھوٹے دعوے کی قلعی کھول دی ہے۔