03:33 pm
امریکی طلبا کی پاک فوج کےسپہ سالار سے ملاقات ۔۔ دورہ پاکستان سے حاصل ہونے والے تجربات پر امریکی طلباء کے تاثرات

امریکی طلبا کی پاک فوج کےسپہ سالار سے ملاقات ۔۔ دورہ پاکستان سے حاصل ہونے والے تجربات پر امریکی طلباء کے تاثرات

03:33 pm

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی میں کامیابی کا سہراجونیئرقیادت کے سر ہے، نوجوان مستقبل کی قیادت اور ان کا ہر شعبے میں اہم کردار ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی کارنل یونیورسٹی کے طلباء وطالبات نے ملاقات کی،
جس میں آرمی چیف نے پاکستان سے متعلق خیالات اور پائیدار امن کیلئے سفر سے آگاہ کیا۔ امریکی طلباء نے بھی دورہ پاکستان میں حاصل تجربات سے آگاہ کیا۔ کارنل یونیورسٹی کے طلباء وطالبات نے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔ امریکی طلباء نے کہا کہ یہ حقیقت ساتھ لیکر جارہے ہیں کہ پاکستان خوبصورت اورایک پرامن ملک ہے۔ پاکستان سے حقیقی خوبصورت یادیں ساتھ لیکر جارہے ہیں، امریکا میں پاکستان کی صحیح معنوں میں عکاسی کریں گے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان کی متحرک نوجوان نسل کا بھی ذکر کیا کہ نوجوان پاکستان کی ترقی میں بھرپورکردار ادا کررہے ہیں۔ آرمی چیف نے کہا کہ نوجوان مستقبل کی قیادت ہیں۔ نوجوانوں کا ہر شعبے میں اہم کردار ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دہشتگردی میں کامیابی کا سہرا جونیئر لیڈرشپ کی بہادری کے سر ہے۔ جونیئرقیادت نے قوم کا حصہ ہوتے ہوئے ملکی ترقی اورقیام امن کیلئے اہم کردار ادا کیا۔ واضح رہے امریکی کارنل یونیورسٹی کے طلباء وطالبات نے پاکستان کا دورہ کیا۔امریکی طلباء نے پاکستان میں لاہور، اسلام آباد، وادی ہنزہ اور پارلیمنٹ کا دورہ کیا۔