08:41 am
پا کستان کا نام روشن کر نے والا قومی کھلا ڑی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

پا کستان کا نام روشن کر نے والا قومی کھلا ڑی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

08:41 am

فیصل آباد(نیوز ڈیسک ) قومی ریسلر ذیشان بٹ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے پہلوان ان دنوں ملتان میں پاکستان آرمی کی نوکری کر رہے تھے، دوران ٹریننگ ان کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ ذیشان بٹ نے پاکستان کی نیشنل چیمپئن شپ میں سلور میڈلسٹ ہونے کا بھی اعزاز حاصل کر رکھا تھا۔پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری ارشد ستار نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے،
ان کا کہنا تھا کہ ذیشان بٹ گذشتہ کچھ عرصہ سے پہلوانی کو خیرباد کہہ گیا تھا اور اب صرف آرمی میں ڈیوٹی انجام دے رہا تھا۔ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے قومی ریسلر ذیشان بٹ کے انتقال پر لواحقین کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ذیشان بٹ نے نیشنل چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیت کر ریسلنگ کے میدان میں اپنانام بنایا، ذیشان بٹ کی اچانک وفات سے گہرا دکھ ہوا ہے، انہوں نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔