04:10 pm
کوئٹہ کے بعد ایک اور شہر کو دہشت گردوں کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کا خدشہ، ہائی الرٹ جاری

کوئٹہ کے بعد ایک اور شہر کو دہشت گردوں کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کا خدشہ، ہائی الرٹ جاری

04:10 pm

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) انسپکٹر جنرل سندھ پولیس ڈاکٹر سیدکلیم امام نے کہاہے کہ کوئٹہ دھماکے کے بعد کراچی میں سیکیورٹی سخت کردی ہے، شہر کے 77 مقامات کے لیے دہشتگردی کا خدشہ موجود ہے۔جمعہ کومیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ کچھ مشکلات کا سامنا ہے جنہیں دور کیا جا رہا ہے، کراچی کا شہری ہوں اور عزیز آباد میں رہتا تھا۔ انہوں نے کہاکہ سال1980میں کرکٹ کھیلتا تھا
بہت اچھا ماحول تھا، پتہ ہی نہیں چلا کب نوجوانوں کے ہاتھ میں بلے کی جگہ ہتھیار آگئے، یہ میرا شہر ہے مجھے یہاں کے حالات کی فکر ہے۔انہوں نے کہا کہ مفتی تقی عثمانی کیس میں اہم کڑی ملی ہے، جلد آگاہ کیا جائے گا۔ کوئٹہ میں واقعہ ہوا ہے، کراچی میں بھی 77تھریٹ الرٹ موجود ہیں۔ کوئٹہ واقعے کے تناظر میں کراچی میں سیکیورٹی سخت کردی ہے۔ آئی جی سندھ نے کہاکہ ٹارگٹڈ آپریشن کے بعد کراچی میں پولیس کی شہادتوں میں کمی ہوئی، غفار ذکری اور دیگر گینگز کا خاتمہ کیا جو بڑی کامیابی ہیں۔جوڑیابازار میں تاجر کے قتل کی تحقیقات ہو رہی ہے۔ بھتے کی وارداتیں یا قتل کی کارروائیاں بہت ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ ادارہ چلانے کے لیے رولز کی ضرورت ہوتی ہے، 22 اگست واقعے کی تحقیقات اختتامی مراحل میں ہیں۔ کسی کو شہر میں ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

تازہ ترین خبریں