09:18 am
پاکستانی لڑکیاں ضرور پڑھ لیں ۔۔ پاکستانی لڑکیوں سے شادی کرنیوالے چینی باشندوں کا گروپ بے نقاب

پاکستانی لڑکیاں ضرور پڑھ لیں ۔۔ پاکستانی لڑکیوں سے شادی کرنیوالے چینی باشندوں کا گروپ بے نقاب

09:18 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاک چین اقتصادی راہداری پر کام شروع ہونے کے بعد پاکستان میں چینی باشندوں نے بھی آ کر بسیرا کرنا شروع کر دیا جبکہ کئی چینی باشندوں نے تو پاکستانی لڑکیوں سے شادیاں بھی رچائیں تاہم اب پاکستانی لڑکیوں سے شادی کرنے والے ایک چینی باشندوں پر مشتمل گروہ بے نقاب ہو گیا ہے جو شادی کی آڑ میں گھناؤنے مقاصد کے تحت پاکستانی لڑکیوں سے شادی کر کے چین لے جاتے تھے اور وہاں انہیں گھناؤنے کام کرنے پر مجبور کرتے تھے۔نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں انکشاف ہوا کہ آئے دن چینی باشندے پاکستانی لڑکیوں سے شادیاں کررہے ہیں
اور ساتھ ہی ساتھ انہیں ماہانہ چالیس ہزار روپے موبائل فون اور چینی ویزوں کا لالچ بھی دیا جا رہا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شادی کرکے چین جانے والی لڑکیوں نے اپنی دردناک کہانی سنائی اور کہا کہ جس کے بعد ٹیم سرعام نے معاملے کی تہہ تک پہنچنے کی کامیاب کوشش کی۔کہانی ایک لڑکی کی ویڈیو سے شروع ہوئی پھر اسلام آباد ایئرپورٹ سے ایک چینی گرفتار ہوا جو لڑکی کو زبردستی چین لے کر جارہا تھا، تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ درجنوں چینی باشندے صرف جعلی شادی کے لیے پاکستان آئے تھے۔ انہوں نے مسلمان ہونے کے جعلی سرٹیفکٹ بھی بنائے اور اسلامی نام بھی رکھ لیے۔ لیکن ان کو پہلا کلمہ تک نہیں آتا ۔ تفتیش میں انکشاف ہوا کہ جعلی شادیاں کرکے پاکستانی لڑکیوں کو چین لے جایا جاتا ہے جہاں ان سے جسم فروشی کروائی جاتی تھی، اس کے علاوہ ان کے اعضاء بھی نکال کر فروخت جاتے ہیں۔چینی باشندے اس سے قبل صرف مسیحی لڑکیوں سے شادیاں کرتے تھے لیکن جب لڑکیوں کی مانگ میں اضافہ ہوا تو شادی کے لیے چینی باشندے جعلی مسلمان بھی بن گئے۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں اس حوالے سے ایک باقاعدہ مافیا کام کررہا ہے جس نے چینی لڑکوں کے رشتوں کے لیے بینرز اور پوسٹر لگوا رکھے ہیں۔ ایسے ایجنٹس غریب والدین کو سبز باغ دکھاتے ہیں، مافیا نے شادیاں کروانے کے لیے جگہ بھی لے رکھی ہے جہاں سے تیرہ تیرہ سال کی لڑکیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

تازہ ترین خبریں