09:42 am
بھارتی لڑکی پاکستان بھاگ کر آگئی ، اسلام قبول کرتے ہی شادی بھی کر لی مگر پھر بھارت کی جانب سے ایسا کا م کر دیا گیا کہ ۔۔!

بھارتی لڑکی پاکستان بھاگ کر آگئی ، اسلام قبول کرتے ہی شادی بھی کر لی مگر پھر بھارت کی جانب سے ایسا کا م کر دیا گیا کہ ۔۔!

09:42 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی لڑکی پاکستان بھاگ کر آگئی ، اسلام قبول کرتے ہی شادی بھی کر لی مگر پھر بھارت کی جانب سے ایسا کا م کر دیا گیا کہ ۔۔! دفتر خارجہ حرکت میں آگیا ۔۔۔ شوہر کے ظلم سے تنگ ایک بھارتی خاتون پاکستان بھاگ آئی ۔ تفصیلات کے مطابق ٹینا نامی چندی گڑھ کی رہائشی بھارتی خاتون اپنے شوہر کے ظلم سے تنگ آ کر پاکستان بھاگ آئی۔ پاکستان آنے کے بعد بھارتی خاتون ٹینا نے اسلام قبول کیا
اور گوجرانوالہ کے سلیمان سے شادی کر لی۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹینا اپنے شوہر امیش سے کافی تنگ تھی اور اسی وجہ سے وہ بھاگ کر پاکستان آئی اور سلیمان سے شادی کر لی ۔ دوسری جانب بھارتی دفتر خارجہ نے ٹینا کی واپسی کے لیے پاکستانی دفتر خارجہ کو درخواست بھیج دی ہے جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ٹینا اپنے شوہر امیش سے ناراض ہو کر پاکستان گئی، سلیمان نے ٹینا کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ ذرائع دفتر خارجہ پاکستان کے مطابق بھارتی دفتر خارجہ کی درخواست مسترد کر دی جائے گی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ میں بھی ہندو لڑکیوں کے اسلام قبول کرنے اور مسلمان لڑکوں سے شادی کرنے کے کئی واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔حال ہی میں سندھ میں ایک اور ہندو لڑکی کے اسلام قبول کرنے کا معاملہ سامنے آیا جہاں خیرپور میں جامعہ شاہ عبدالطیف سے کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ کی لاپتہ ہونے والی ہندو طالبہ آرتی کماری نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنے دوست سے شادی کرلی۔ قبل ازیں سندھ میں دو ہندو لڑکیوں نے اسلام قبول کیا تھا۔ بیٹیوں کے اسلام قبول کرنے کی اطلاع موصول ہوئی تو ان کے والد نے ہندو کونسل کے دیگر اراکین کے ہمراہ انہیں قتل کرنے کا منصوبہ بنایا اور ان کے اغوا اور جبری طور پر مذہب تبدیل کروائے جانے کی من گھڑت کہانی بنائی تاکہ انہیں بازیاب کروانے کی کوشش کے تحت انہیں قتل کیا جاسکے۔ بعد ازاں مبینہ طور پر اغوا کی گئی دو بہنوں اور ان کے شوہروں نے اپنے تحفظ کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں دونوں ہہنوں نے اقرار کیا کہ انہوں نے کسی دباؤ کے بغیر اسلام قبول کیا تھا۔ جس کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے دو روز قبل نو مسلم بہنوں کو شوہروں کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی تھی۔ اس کے علاوہ بدین میں بھی ایک ہندو لڑکی کے اسلام قبول کرنے کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ تاہم اب ایک بھارتی خاتون بھاگ کر پاکستان آ گئی اور اسلام قبول کرنے کے بعد پاکستان کے شہر گوجرانوالہ کے رہائشی سلیمان سے شادی بھی کر لی۔

تازہ ترین خبریں