01:49 pm
گرمیوں میں سردیوں کا سماں ۔۔ پاکستان میں کئی روز تک بارشیں ہی بارشیں، محکمہ موسمیات کی ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری

گرمیوں میں سردیوں کا سماں ۔۔ پاکستان میں کئی روز تک بارشیں ہی بارشیں، محکمہ موسمیات کی ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری

01:49 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )گرمیوں میں سردیوں کا سماں ۔۔ پاکستان میں کئی روز تک بارشیں ہی بارشیں، محکمہ موسمیات کی ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری۔۔۔ محکمہ موسمیات کی اگلےچند روز کے دوران بارشوں کی پیشن گوئی، پیر تک ملک کے کئی علاقوں میں شدید بارش، آندھی اور ژالہ باری کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آنے والے چند دنوں میں ملک کے کئی علاقوں میں آندھی طوفان اور بارشوں کا امکان ہے ہے۔
رپورٹ کے مطابق راولپنڈی، اسلام آباد سمیت کشمیر، گلگت بلتستان اور ملک کے کئی علاقوں میں تیز ہوائوں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کے روز کو خیبرپختونخوا کے شہروں مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ بالائی پنجاب راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، لاہور، سرگودہا ڈویژن، ڈی آئی خان، کوئٹہ، ژوب، قلات، مکران ڈویژن اور اسلام آباد میں تیز ہواوں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ہفتے کو شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ پیر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ اس تمام صورتحال میں محکمہ موسمیات کاشتکاروں کے نام خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے آئندہ 5 روز کے دوران متوقع آندھی، بارش اور ژالہ باری کے پیش نظر اپنی فصلوں کی حفاظت کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ شدید بارش اور آندھی طوفان کی صورت میں گندم کی فصل کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

تازہ ترین خبریں