02:29 pm
ملک میں کھانے پینے کی اشیاء میں اچانک قلت کا خدشہ، رمضان سے قبل عوام پرکیا پہاڑ ٹوٹنے والا ہے؟

ملک میں کھانے پینے کی اشیاء میں اچانک قلت کا خدشہ، رمضان سے قبل عوام پرکیا پہاڑ ٹوٹنے والا ہے؟

02:29 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک)یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان مالی بحران کا شکارہوگئی ہے۔رمضان میں یوٹیلیٹی اسٹورزپر اشیاء خوردونوش کی قلت کا خدشہ ہے جس کی وجہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان کا مالی بحران بتایا جارہا ہے، کارپوریشن نجی کمپنیوں کی 8 ارب سے زائد کی نادہندہ ہے۔ذرائع کے مطابق 100 سے زائدکمپنیوں نے رمضان سے قبل اشیاء خوردونوش کی ترسیل روک دی
جس کے باعث یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے حکومت سے 2 ارب روپے رمضان پیکج میں سے 75 فیصد رقم پیشگی مانگ لی ہے اور حکومت نے بھی اسٹوروں کو رمضان میں سپلائی بحالی کیلئے فنڈز ادائیگی کی یقین دہانی کرادی، دوسری جانب خبر یہ بھی آئی تھی کہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان کے ایم ڈی مشتاق احمد نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کو بند کرنے کانہ کوئی منصوبہ ہے نہ ہی کسی ملازم کو نکا لا جائے گا۔سوموار کو یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن ہیڈ آفس سے جاری پریس ریلز کے مطابق مشتاق احمد نے کہا ہے کہ سٹورز کی بندش کو کارپوریشن کی بندش سے جوڑنا مناسب نہیں کیونکہ سٹورز کی بندش معمول کا معاملہ ہے ، جس علاقے میں سٹورز کی تعداد زیادہ ہو اور کسٹمر کم ہوں اس علاقے کے سٹورز کا آپس میں انضمام کیا جاتا ہے اور بند کئے گئے سٹورز کے عملے کو اس میں ایڈجسٹ کیا جاتاہے نکالا نہیں جاتا۔ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز نے وضا حت کی ہے بند کئے گئے، سٹورز کو نئی لوکیشن پر جدید طرز کے نئے میگا سٹورز میں تبدیل کیا جائے گا۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ بہت جلد عوام یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن میں ایک اچھی تبدیلی کو محسوس کریں گے ۔ اور اب یہ خبر ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان مالی بحران کا شکارہوگئی ہے۔رمضان میں یوٹیلیٹی اسٹورزپر اشیاء خوردونوش کی قلت کا خدشہ ہے، جس کے بعد مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

تازہ ترین خبریں