02:44 pm
رات کی تاریکی میں بزدل بھارت نے ایک بار پھر حملہ کردیا ، سول آبادی بارے تشویشناک خبر، پاک فوج نے نعرہ تکبیر بلند کر دیا

رات کی تاریکی میں بزدل بھارت نے ایک بار پھر حملہ کردیا ، سول آبادی بارے تشویشناک خبر، پاک فوج نے نعرہ تکبیر بلند کر دیا

02:44 pm

اسلام آباد (آن لائن )رات کی تاریکی میں بزدل بھارت نے ایک بار پھر حملہ کردیا ، سول آبادی بارے تشویشناک خبر، پاک فوج نے نعرہ تکبیر بلند کر دیا ۔۔۔لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر پر وقفے وقفے سے انڈین آرمی کی بلااشتعال فائرنگ ، انڈین آرمی نے سول آبادی کو نشانہ بنایا، مکانات کو جزوی نقصان پہنچا، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی ۔تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول کھوئی
رٹہ سیکٹر کے گاؤں کوٹیڑہ اندرلہ ، بھیسنہ گالہ پر انڈین آرمی نے بلااشتعال فائرنگ کی۔ انڈین آرمی مسلسل سول آبادی کو نشانہ بناتی رہی۔ فائرنگ سے کوٹیڑہ اندرلہ میں مکانات کو جزوی طور پر نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دشمن کی اشتعال انگیزی کے جواب میں پاک آرمی نے دشمن کی پوسٹ کو نشانہ بنایا جس سے دشمن کی گنیں خاموش ہو گئیں ۔

تازہ ترین خبریں