03:32 pm
عمران خان نے جو کچھ کہا کردکھایا

عمران خان نے جو کچھ کہا کردکھایا

03:32 pm

اسلام آباد(نیو زڈیسک) یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے رمضان ریلیف پیکج 2019ء کی تیاریاں مکمل کر لیں، تمام کمپنیاں سامان دینے پر راضی ہو گئیں، پیکج شروع ہونے سے پہلے ملک بھر کے تمام سٹورز اشیائے ضروریہ سے بھر دیے جائیں گے۔اسلام آباد سے جاری بیان کے مطابق کارپوریشن کے ملک بھر میں پھیلے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے عوام کو سستی اور معیاری اشیا فراہم کی جائینگی۔ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ترجمان نے کہا ہے
کہ سٹورز کو سامان سپلائی کرنے والی کمپنیوں سے معاملات طے پا گئے ہیں۔ تمام برانڈڈ کمپنیاں بشمول برانڈڈ گھی اور کوکنگ آئل کمپنیاں رمضان ریلیف پیکج کیلئے سبسڈائزڈ سامان دینے پر رضامند ہو گئے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ تمام کمپنیاں بقایا جات کی ادائیگیوں کی یقین دہانی پر رمضان میں اشیائے خورونوش سپلائی کرنے پر رضامند ہیں اور رمضان پیکج شروع ہونے سے پہلے ملک بھر کے تمام سٹورز کو اشیائے ضروریہ سے بھر دیا جائیگا جس سے عوام کو رمضان المبارک کے دوران کسی قسم کی کوئی دشواری نہیں ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ کارپوریشن اس وقت ایک مشکل دور سے گزر رہی ہے لیکن ہم اس نامناسب حالات میں بھی رمضان پیکج کو کامیاب بنانے کیلئے دن رات محنت کرینگے اور کارپوریشن کے تمام ورکرز اس پیکج کو کامیاب بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

تازہ ترین خبریں