03:35 pm
25اپریل کو کیا ہونیوالا ہے ؟ شیڈول طے ، عمران خان نے حتمی فیصلہ کرلیا

25اپریل کو کیا ہونیوالا ہے ؟ شیڈول طے ، عمران خان نے حتمی فیصلہ کرلیا

03:35 pm

اسلام آباد(نیو زڈیسک)25اپریل کو کیا ہونیوالا ہے ؟ شیڈول طے ، عمران خان نے حتمی فیصلہ کرلیا۔۔۔۔۔۔۔! وزیراعظم عمران خان25 اپریل کو دورہ چین کیلئے روانہ ہوں گے، وزیراعظم کے ہمراہ کابینہ کے سینئرارکان اوراہم شخصیات ہوں گی، وزیراعظم چینی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، توانائی، ہاؤسنگ، ریلوے سمیت مختلف معاہدوں پر دستخط ہوں گے،سی پیک سے متعلق بھی اہم پیشرفت کا بھی امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔شیڈول کے مطابق وزیراعظم عمران خان25 اپریل کو سوا12 بجے چین کیلئے روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ کابینہ کے سینئرارکان کے ساتھ ساتھ اہم شخصیات بھی چین جائیں گی۔ دورہ چین کیلئے وزیراعظم کے ہمراہ وزیرخارجہ، وزیرخزانہ، وزیرپلاننگ، وزیربحری امور، وزیرریلوے، مشیرتجارت، معاون خصوصی زلفی بخاری اورنعیم الحق بھی جائیں گے۔وزیراعظم عمران خان چینی صدر اور چینی وزیراعظم سمیت دیگرحکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے دوران توانائی، ہاؤسنگ، ریلوے سمیت مختلف معاہدے ہوں گے۔ وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران سی پیک سے متعلق بھی اہم پیش رفت کا امکان ہے۔ شیڈول کے تحت وزیراعظم عمران خان کی چین سے واپسی29 اپریل کورات ساڑھے12بجے ہوگی۔واضح رہے وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین بڑی اہمیت کا حامل ہے، دورے کی اہمیت کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان سے سی پیک منصوبوں پرکام کرنے والی چین کی 15کمپنیوں کے وفد نے ملاقات کی، جس میں سی پیک کی منصوبوں کی تعمیر سے متعلق بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں چینی سفیر بھی موجود تھے۔ چینی سفیر نے وزیراعظم عمران خان کو چینی صدر اور وزیراعظم کا نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔چینی سفیر نے کہا کہ چین کی قیادت وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کی منتظر ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت سی پیک منصوبوں کو اہمیت دیتی ہے۔ اقتصادی راہداری منصوبے سے پورے خطے کو فائدہ ہوگا۔ سی پیک سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ سی پیک سے پاکستان اور چین کے تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

تازہ ترین خبریں