04:01 pm
نوازشریف اور آصف زرداری  فضل الرحمان کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا رہے ہیں

نوازشریف اور آصف زرداری فضل الرحمان کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا رہے ہیں

04:01 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئرملکی صحافی اور تجزیہ کارعارف نظامی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اس وقت نوازشریف اور آصف زرداری دونوں کی وجہ سے ٹرک کی بتی کے پیچھے لگے ہوئے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے عارف نظامی کا کہناتھا کہ دونوں رہنما حکومت کے خلاف اس وقت فوری کوئی تحریک نہیں چلانا چاہتے، معروف صحافی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو میاں نواز شریف نے کہا
کہ ان کی صحت ٹھیک نہیں ہے اور وہ ابھی کیسز میں بھی الجھے ہوئے ہیں، وہ اپنے کیسز سے فارغ ہوں گے تو اس وقت ہی حکومت مخالف تحریک سے متعلق کوئی فیصلہ کریں گے، عارف نظامی نے دوران پروگرام بتایا کہ مولانا فضل الرحمان کو آصف علی زرداری نے کہا کہ ابھی رمضان آ رہا ہے اس کے بعد محرم شروع ہو جائے گا اس لیے کسی تحریک کا فی الحال آغاز ممکن نہیں ہے۔

تازہ ترین خبریں