01:17 pm
 الحمد اللہ بہت بڑی خوشخبری سنا دی گئی ، آپ سب کو بے حد مبارکباد

الحمد اللہ بہت بڑی خوشخبری سنا دی گئی ، آپ سب کو بے حد مبارکباد

01:17 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الحمد اللہ بہت بڑی خوشخبری سنا دی گئی ، آپ سب کو بے حد مبارکباد ۔۔۔۔۔۔!آزاد کشمیر مین تعمیر کیے جانے والے نیلم جہلم بجلی گھر میں گنجائش سے زیادہ بجلی کی پیداوار شروع ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیلم جہلم بجلی گھر 969 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحئت رکھتا ہے اور اس منصوبے کو استنی ہی بجلی پیدا کرنے کے لیے تعمیر کیا ہے
تاہم رواں سال بارشوں کی زیادتی کی وجہ سے یہاں بجلی زیادہ پیدا ہونا شروع ہو گئی اور تقریباََ 1ہزار میگاواٹ بجلی یہاں سے پیدا کر کے گرڈ میں شامل کی جا رہی ہے۔ توانائی کے اس اہم منصوبے پر 2008 میں کام شروع ہوا تھا جو اب 969 میگاواٹ سے بڑھ کر ہزار میگاواٹ تک یومیہ بجلی پیدا کر رہا ہے۔ اس منصوبے کے چاروں یونٹس سے گزشتہ کئی روز سے گنجائش سے زیادہ بجلی پیدا ہو رہی ہے جو اس بات کی ضمانت ہے کہ یہ بجلی گھر کامیابی سے تعمیر کیا گیا ہے۔ شہریوں نے واپڈا کی جانب سے تعمیر کیے گئے اس منصوبے کو سراہا ہے اور اسے محکمے کا کارنامہ قرار دیا جا رہا ہے جس سے ملک مین ہونے والی لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ نیلم جہلم بجلی گھر میں نوسیری ڈیم سے چھتر کلاس سوئچ یارڈ تک 68 کلومیٹر سرنگیں کھودی گئی ہیں جہاں پانی کو گرا کر ٹربائنز چلا کر بجلی پیدا کی جاتی ہے۔ اس منصوبے کی تعمیر پر اب تک 5 سو ارب روپے لاگت آ چکی ہے۔

تازہ ترین خبریں