02:19 pm
میجرجنرل آصف غفورکی نشاندہی سے پورابھارت شرم سےپانی پانی

میجرجنرل آصف غفورکی نشاندہی سے پورابھارت شرم سےپانی پانی

02:19 pm

راولپنڈی(ویب ڈیسک) بی جے پی کے رہنما راجا سنگھ نے پاک فوج کے جاری کردہ ملی نغمے ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کی ہو بہو کاپی کرلی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بی جے پی کے رہنما راجا سنگھ نے انتخابات میں اپنے حامیوں کا لہو گرمانے کے لئے آئی ایس پی آر کے جاری کردہ نغمے کی دھن چوری کرلی ہے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ راجا سنگھ نے ملی نغمے کی دھن چرا کر گانا ریکارڈ کرایا،
تاہم مجھے خوشی ہوئی ہے کہ آپ نے ملی نغمے کی دھن نقل کی، جس طرح دھن نقل کی ہے اسی طرح ہمارے سچ بولنے کی عادت کو بھی اپنائیں۔واضح رہے کہ یہ ملی نغمہ معروف موسیقار اور گلوکار ساحر علی بگا نے گایا ہے اور اسے رواں برس یوم پاکستان کے موقع پر ریلیز کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبریں