03:09 pm
چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی بھی قسمت کا فیصلہ

چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی بھی قسمت کا فیصلہ

03:09 pm

اسلام آباد(آئی این پی ) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی بطور قائم مقام صدر اہلیت کا فیصلہ (آج) پیرکوسنایاجائیگا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے 18 دسمبر2018 کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ جاری کردی، جس کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی بطورقائم مقام صدراہلیت کا فیصلہ (آج) پیرکوسنایاجائیگا،
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامرفاروق محفوظ فیصلہ سنائیں گے۔اسلام آبادہائی کورٹ نے18 دسمبر2018 کوفیصلہ محفوظ کیا تھا۔درخواست گزار کا کہنا تھا صادق سنجرانی کی اس وقت عمر تقریبا 40 سال ہے، آئین میں صدر بننے کے لیے عمر 45 سال ہے، صادق سنجرانی نے قائمقام صدر کا عہدہ سنبھالا تو آئینی بحران پیدا ہوگا، صدرمملکت کی عدم موجودگی میں صدر مملکت کی ذمہ داریاں کون نبھائے گا۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ صادق سنجرانی کو قائمقام صدر کی ذمہ داریاں نبھانے سے روکا جائے، آرٹیکل 41 کے تحت چئیرمین سینٹ کا انتخاب دوبارہ کیا جائے۔

تازہ ترین خبریں