03:32 pm
ایک ہزار میگاواٹ یومیہ کی پیدا وار شروع ہوگئی

ایک ہزار میگاواٹ یومیہ کی پیدا وار شروع ہوگئی

03:32 pm

مظفر آباد(آئی این پی ) آزاد کشمیر میں نیلم جہلم پن بجلی گھر نے گنجائش سے زائد بجلی کی پیدار شروع کر دی ہے جو ستمبر تک جاری رہے گی۔توانائی کے اس اہم منصوبے پر 2008 میں کام شروع ہوا تھا جو اب 969 میگاواٹ سے بڑھ کر یومیہ ایک ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کر رہا ہے۔ ملک کے اس اہم بجلی گھر کے چاروں یونٹس سے گزشتہ کئی روز سے گنجائش سے زائد بجلی پیدا ہو رہی ہے
جو اس منصوبے کی کامیابی کی دلیل ہے۔دوسری جانب شہریوں نے بھی واپڈا کی طرف سے اس منصوبے کی تکمیل کو ایک بڑا کارنامہ قرارد دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔نیلم جہلم بجلی گھر میں نوسیری ڈیم سے لیکر چھتر کلاس سوائچ یارڈ تک کل 68 کلو میٹر زیرزمین سرنگیں کھودی گیں جہاں پانی کو گرا کر بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ توانائی کے اس منصوبے پر اب تک سوا پانچ سو ارب روپے لاگت آئی ہے۔

تازہ ترین خبریں