04:04 pm
مسافر ٹرین 500گرام بارودی مواد كکے نشانے پر

مسافر ٹرین 500گرام بارودی مواد كکے نشانے پر

04:04 pm

ٹھٹہ(آئی این پی ) ٹھٹہ کے جنگ شاہی ریلوے اسٹیشن کے قریب مسافر ٹرین کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام بنادی گئی،بم ملنے کے بعد پولیس نے ریلوے اسٹیشن اور اطراف کے علاقوں کو گھیرے میں لے لیا تفصیلات کے مطابق ٹھٹہکے قریب دھابیجی اور جنگ شاہی ریلوے اسٹیشن کے درمیان دہشت گردوں نے ریلوے ٹریک پر بم نصب کررکھا تھا، شر پسندوں کا مقصد مسافر ٹرین کو نشانہ بنانا تھا۔
بم کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر حیدر آباد سے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم پہنچ گئی، جس نے بارودی مواد کو ناکارہ بنادیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹریک پر نصب بم میں 500 گرام بارودی مواد تھا اور اسے ریموٹ کنٹرول کی مدد سے اڑایا جانا تھا۔دوسری جانب پولیس نے ریلوے اسٹیشن اور اطراف کے علاقوں کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ اس دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے کراچی سے آنے اور جانے والی ٹرینوں کی آمد ورفت معطل کردی گئی، کراچی آنے والی ٹرینوں کو مختلف ریلوے اسٹیشنز پر روک دیا گیا۔

تازہ ترین خبریں