04:23 pm
پسند کی شادی کرنے والی شازیہ اور آسیہ کا معاملہ اپنے انجام کو پہنچ گیا

پسند کی شادی کرنے والی شازیہ اور آسیہ کا معاملہ اپنے انجام کو پہنچ گیا

04:23 pm

گھوٹکی(آئی این پی )پسند کی شادی کرنے والی نومسلم بہنیں شازیہ اور آسیہ واپس اپنے گا ئو ں پہنچ گئی ،سندھ پنجاب بارڈ پر دونوں کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پسند کی شادی کرنے والی نومسلم بہنیں شازیہ اور آسیہ واپس اپنے گا ئو ں پہنچ گئی ہیں
سندھ اور پنجاب کے بارڈر پر جمع سینکڑوں افراد نے نو مسلم بہنوں کا والہانہ استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں بھی نچھاورکیں۔روینا عرف آسیہ رینا عرف شازیہ کے شوہر صفدر اور برکت بھی ہمراہ ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے جوڑوں کو اپنی مرضی سے زندگی گزارنے کی اجازت دی تھی۔نو مسلم بہنوں کے استقبال کے لیے برکت اور صفدر کے اہل خانہ نے تیاریاں کر رکھی ہیں۔

تازہ ترین خبریں