05:32 am
  وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ،  17نکاتی ایجنڈہ پر غور  کیا جائیگا

وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ، 17نکاتی ایجنڈہ پر غور کیا جائیگا

05:32 am

اسلام آباد(نیوز ایجنسی) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل منگل کو ہو گا، 17نکاتی ایجنڈہ پر غور کیا جائیگا ،کابینہ مختلف ممالک سے معاہدوں کی توثیق بھی کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس کل منگل کو ساڑھے گیارہ بجے وزیر اعظم آفس میں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہو گا ،کابینہ 17نکاتی ایجنڈہ پر غور کریگی، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال پر غور کیا جائے گا جب کہ سانحہ کوئٹہ پر وزیر مملکت داخلہ بریفنگ بھی دیں گے۔اجلاس میں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف )سے ہونے والے مذاکرات پر کابینہ کو اعتماد میں لیا جائے گا جب کہ ایوا کیو ٹرسٹ کے معاملات بھی کابینہ اجلاس میں زیرِغور آئیں گے۔کابینہ کی جانب سے مختلف اداروں کے سربراہان کی تقرری کی منظوری بھی د ئیے جانے کا امکان ہے۔ متروکہ املاک کو نمٹانے کی حکمت عملی کی منظوری دی جائیگی، اوگرا کی چیئرپرسن، ممبر آئل اور ممبر گیس کے پیکج پر عملدرآمد کاجائزہ لیا جا ئیگا جس کی منظوری کابینہ نے 29مئی 2018 کو دی تھی، وزارتوں اور ڈویژنوں میں بھرتی کیلئے ٹیسٹنگ ایجنسی کی خدمات لینے کی پالیسی کا جائزہ لیا جا ئیگا، پاک بوسنیا مشترکہ اقتصادی کمیشن کے قیام کیلئے معاہدہ کی توثیق کی جا ئیگی۔ کابینہ

تازہ ترین خبریں