05:32 am
علی نواز اعوان میئر اسلام آباد   کے خلاف میدان میں آگئے

علی نواز اعوان میئر اسلام آباد کے خلاف میدان میں آگئے

05:32 am

اسلام آباد (خصوصی نیوزرپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قو می اسمبلی اور وزیر اعظم کے مشیر برائے سی ڈی اے علی نواز اعوان میئر اسلام آباد شیخ انصرعزیز کے خلاف ایک مرتبہ پھر میدان میں اتر آئے ،وفاقی دارلحکومت میں جاری پانی بحران،میئر اسلام آباد ، میٹروپولیٹن کارپوریشن (ایم سی آئی)کے اکائونٹ میں ایک ارب سے زائد کے فنڈزکی موجودگی کے باوجودمیئر کی جانب سے انہیں ان فنڈز کو خرچ نہ کرنے سمیت دیگر اہم معاملات پر جلدی ہی علی اعوان پریس کانفرنس متوقع ہے ۔ممبر نیشنل اسمبلی علی اعوان کی میئر کے خلاف پریس کانفرنس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شیخ انصر صرف میئر کا 'پروٹو کال 'انجوائے کررہے ہیں جبکہ شہر 'کچرہ کنڈی'میں تبدیل ہوچکا ،اب ایسے نہیں چلے گا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ چند سال سے جاری پانی کی قلت اب شد ید بحرانی کی صورت اختیار کرچکی ہے ،اس ضمن میں گزشتہ تین سال سے بننے والی میٹروپولیٹن کارپوریشن (ایم سی آئی )کو بھی سابق مسلم لیگ (ن)کی حکومت کی جانب سے بھاری فنڈز فراہم کئے گئے تھے تاہم شہر اقتدار میں پانی کے بحران میں کمی آنے کی بجائے مذید اضافہ ہوچکا ہے ۔شہر کے مختلف سیکٹوریل ایریاز میں 3,4دنوں کے ناغے کے بعد صرف آدھے گھنٹے کے لئے سرکاری پانی کی سپلائی کھولی جاتی ہے ۔دوسری جانب گزشتہ 6ماہ سے کارپوریشن اپنے شعبہ صفائی (سینیٹیشن) کے ملازمین کو تنخواہیں بھی نہیں دے رہی جس کے باعث مذکورہ صفائی کا سٹاف بھی سراپا احتجاج ہے ۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے اسلام آباد سے منتخب رکن قومی اسمبلی و وزیر اعظم کے مشیر برائے سی ڈی اے علی اعوان نے ان تمام مسائل کاذمہ دار میئر اسلام آبا د شیخ انصرعزیز کو قراردیتے ہوئے میئر کے خلاف خصوصی پریس کانفرنس کا انعقاد کرنے کا بھی امکان ظاہرکیاہے۔ علی اعوان

تازہ ترین خبریں