05:32 am
 انعام وحید کو او ایس ڈی بنانے کےمعاملے میں نیاموڑ آگیا

انعام وحید کو او ایس ڈی بنانے کےمعاملے میں نیاموڑ آگیا

05:32 am

انعام وحید کو او ایس ڈی بنانے کےمعاملے میں نیاموڑ آگیا وزیراعلیٰ نے اعلیٰ افسر کو بچانے کیلئے انعام وحید کو قربانی کا بکرا بنا دیا، ذرائع لاہور(کر ائم رپورٹر)) ڈی آئی جی انویسٹی گیشن انعام وحید کو او ایس ڈی بنانے کا معاملہ، زرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اعلیٰ افسر کو بچانے کیلئے انعام وحید کو قربانی کا بکرا بنا دیاوزیراعظم پورٹل پر آنے والی ہر شکایت کا جواب دینا سی سی پی او آفس کی ذمہ داری ہوتا ہے، ذرائع کے مطابق سی سی پی او آفس نے وزیراعظم پورٹل پر غلط جواب بھجوایا تھا جس پر وزیر اعلی آفس نے کارروائی کی اور ذمہ دار افسران کو بچانے کیلئے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن انعام وحید کو بغیر انکوائری ہی او ایس ڈی بنا دیا،ذرائع نے دعویٰ کیا کہ سی سی پی او بشیر احمد ناصر اعلیٰ سیاسی شخصیت کی سفارش پرعہدے سے ہٹائے جانے کے بعد دوبارہ سی سی پی او لاہور تعینات ہوئے تھے، اس لئے انکے خلاف کارروائی نہ ہوئی، جبکہ انعام وحید کو بغیر انکوائری او ایس ڈی کرنے سے پولیس کا مورال مزید گرگیا، اس حوالے سے پولیس افسران نے انعام وحید کو او ایس ڈی کرنے پر سخت ردِعمل کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب گیارہ دسمبر 2018 میں درج ہونیوالے لڑکی کے اغواءکا معاملہ حل کرنے پر سی سی پی او بشیر احمد ناصر نے ٹیم کو 50 ہزار انعام بھی دیا تھا، لڑکی رمشاءنے عدالت میں اغواءنہ ہونے کا بیان بھی دیا تھا، بیان میں رمشاءنے بتایا کہ وہ والدہ کیساتھ جھگڑے کے بعد گھر چھوڑ کر گئی تھی کیونکہ رمشاءکی والدہ اسکی مرضی کے بغیر شادی کرانا چاہتی تھی وزیراعظم پورٹل پر جواب نہ دینے پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن انعام وحید کو او ایس ڈی بنا گیا لیکن جس مقدمہ کا ذکر کیا گیا اس مقدمہ میں انویسٹی گیشن پولیس نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نوجوان لڑکی کو ڈھونڈا اور مقدمہ بھی خارج ہوچکا۔ نیا موڑ

تازہ ترین خبریں