05:32 am
 پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے عام شہری متاثر

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے عام شہری متاثر

05:32 am

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے عام شہری متاثر لاہور(نیوز رپورٹر)ڈالر ز کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بجلی گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے عام شہری بری طرح متاثر ہوئے ہیں وہیں حکومت نے ماہ رمضان سے قبل ہی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے غریب آدمی کی کمر توڑ دی ہے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث عوام بھی سراپا احتجاج بن گئی ہے اور نیا پاکستان بنانے والے حکمرانوں کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے۔گزشتہ روز دالوں ، چینی سمیت دیگر مشروبات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری ہونے پر شہریوں نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے معاشی بحران کا ذمہ دار قرار دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ مہنگائی کی شرح میں سو گنا اضافہ ہوا ہے ۔جبکہ روزمرہ استعمال کی اشیائ خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہونے سے متوسط طبقہ کے علاوہ کم تنخواہوں اور محنت مزدوری کرنے والے افراد متاثر ہوں گے۔روز مرہ کی اشیائے پر کنٹرول، آؤٹ آف کنٹرول، مہنگی اشیائے خور و نوش مزید مہنگی ہو گئی ہیں۔ دال ، چینی اور سبزیوں کے بعد روٹی اور نان کی قیمتیں بھی بڑھ جانے سے عوام دو ووت کی روٹی کو ترس جائیں گے۔قیمتوں میں اضافے کو جواز بناتے ہوئے منافع خور بھی متحرک ہوگئے ہیں اور سرکاری نرخ ناموں کے برعکس زائد ریٹ پر اشیائ فروخت کی جارہی ہیں جب کہ پرائس کنٹرول مجسٹریس سمیت گرانفروشوں کے خلاف کاروائیاں کرنے والے ملازمین بھی ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے ٹھنڈے کمروں میں آرام کررہے ہیں۔ متاثر

تازہ ترین خبریں