05:32 am
لٹن روڈ  میں گھر سے ماں اوربیٹی کی مسخ شدہ لاشیں برآمد

لٹن روڈ میں گھر سے ماں اوربیٹی کی مسخ شدہ لاشیں برآمد

05:32 am

لٹن روڈ میں گھر سے ماں اوربیٹی کی مسخ شدہ لاشیں برآمد فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے تحقیقات شروع کر دیں لاہور(کر ائم رپورٹر)لٹن روڈ کے علاقہ میں گھر سے ماں اوربیٹی کی مسخ شدہ لاشیں برآمد اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو پورسٹمارٹم کیلئے منتقل کر دیں جبکہ فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے تحقیقات شروع کر دیں ،بتایا گیا ہے کہ لٹن روڈ کے علاقے جیل روڈ کے رہائشیوں نے پولیس کو اطلاع دی کہ ان کے محلہ میں واقع گھر سے شیدید تعقن اٹھ رہا ہے جس پرپولیس نے موقع پر پہنچ کر گھر کا دروازہ توڑ کر دیکھا تو اوپری منزل کے بیڈ روم میں ماں بیٹی 2 مسخ شدہ لاشیں پڑی ہوئی تھیں جن کی شناخت 40 سالہ عالشہ اور6 سالہ آمنہ کے نام سے ہوئے پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر دیں جبکہ فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تمام شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی، پولیس کے مطابق لاشیں 5 سے 6 روز پرانی ہونے کی وجہ سے مسخ ہو چکی ہیں ان کہ وجہ موت پورسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد معلوم ہو گی جبکہ ورثاءکا کہنا ہے کہ ماں بیٹی کو نامعلوم افراد نے بہیمانہ تشدد کانشانہ بنانے کے بعد قتل کیا ہے۔ لاشیں برآمد سندر میں گھر کی چھت سے خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد لاہور( کر ائم رپورٹر)سندر میں گھر کی چھت سے خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد پولیس نے لاش قبضے میں لے کر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ،بتایا گیا ہے کہ سندر کے علاقے میں رہائش پذیر 6 بچوں کی ماں 66 سالہ ممتاز بی بی کو نامعلوم افراد نے سر پر وار کر کے قتل کردیا اور فرار ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق 66 سالہ ممتاز بی بی کے سر پر تشدد کے نشانات موجود ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے سر پر ڈنڈوں کا وار کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی موت واقع ہوئی ہے۔ لاش برآمد

تازہ ترین خبریں