05:33 am
 نیب کی حمزہ  کو     نوٹس اور  سوالنامے کی کاپی منظر عام پر آ گئی

نیب کی حمزہ کو نوٹس اور سوالنامے کی کاپی منظر عام پر آ گئی

05:33 am

لاہور(نیوز ایجنسی) نیب لاہور کی جانب سے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو دیئے جانیوالے نوٹس اور سوالنامے کی کاپی منظر عام پر آگئی، حمزہ شہباز کو 16 تاریخ کو سوالوں کے جوابات جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ۔ذرائع کے مطابق نیب کے جاری کردہ نوٹس کے مطابق حمزہ شہباز اس سے قبل نیب کے سوالات کے مکمل جواب دینے میں ناکام رہے ہیں، حمزہ شہباز کو 16 اپریل کو طلبی نوٹس میں مزید سوالات کے جوابات دینے کی ہدایت کی گئی ہے، حمزہ شہباز کو گزشتہ اور رواں برس جاری ہونے والے تمام طلبی کے نوٹس میں درج مختلف سوالات کے جوابات مانگے ہیں، 2005 سے لے کر اب تک کی تمام کمپنیوں کی سرمایہ کاری کمپنیوں پر قرض سلمان شہباز اور نصرت شہباز کے ساتھ شراکت داری کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں حمزہ شہباز کو 2005 سے 2006 کی ٹیکس ریٹرنز اور ویلتھ سٹیٹمنٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، نوٹس میں لکھا گیا کہ حمزہ شہباز نے تین برسوں کی ٹیکس ریٹرنز انکم ٹیکس میں جمع نہیں کرائیں، 2005 سے 2017 کے دوران بڑھنے والے اثاثوں کی تفصیلی وضاحت پیش کرنیکا بھی کہا گیا ہے حمزہ شہباز کو اب تک موصول ہونے والے تحائف اور وصول کی جانے والی تنخواہ کی بھی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں، نوٹس کے مطابق تمام تر تفصیلات کی عدم فراہمی اور پیش نہ ہونے کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ کاپی منظر عام

تازہ ترین خبریں