05:34 am
کرپشن کی بنیاد شریف خاندان نے رکھی، کالے دھن کو سفید کرنے کے لئے ایکٹ متعارف کروایا گیا،حکومت

کرپشن کی بنیاد شریف خاندان نے رکھی، کالے دھن کو سفید کرنے کے لئے ایکٹ متعارف کروایا گیا،حکومت

05:34 am

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ شریف خاندان نے کالے دھن کو سفید کرنے کے لیے معاشی اصلاحات کے نام پر 1992 میں اکنامک ریفارم ایکٹ متعارف کرایا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایکٹ میں سرمائے کے ذرائع خفیہ رکھنے کی شق شامل کی گئی اور اس طرح پاکستان میں کرپشن کی بنیاد شریف فیملی نے رکھی۔نیوز کانفرنس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر اور وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر بھی شریک تھے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ’سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کا طریقہ کار متعارف کروایا ۔انہوں نے الزام لگایا کہ ’ایکٹ کے متعارف کرانے کے بعد اتھارٹی نے مشکوک اکاؤنٹس سے رقوم کی بڑے پیمانے پر ترسیل نوٹ کی جس کے پیچے حدیبیہ پیپرز ملز تھی ،ان کا کہنا تھا کہ ’حدیبیہ پیپرز ملز کے ذریعے 81 کروڑ روپے کی کرپشن کی گئی ،فواد چوہدری نے سوال اٹھایا کہ ’9 کروڑ روپےمالیت کی حدیبیہ ملز کے اکاؤنٹ میں اچانک 81کروڑ روپےکیسے آئے،انہوں نے کہا کہ ’اتنی بڑی رقم کی ترسیل کے نتیجے میں ایک تحقیقات کا آغاز ہوا جس کے نتائج سے معلوم ہوا کہ حدیبیہ پیپرز ملز کے مالک نوازشریف ہیں اور ان کی والدہ شمیم اختر کمپنی کی ڈائریکٹر تھیں، میاں عباس شریف، مریم صفدر، صبیحہ عباس، حسین نواز، حمزہ شہباز شریف اور مریم نواز شریف کمپنی کے ڈائریکٹرز تھے۔انہوں نے الزام لگایا کہ ’ہل میٹل اسٹیبلشمنٹ میں بھی ایسا ہی ہوا جیسا حدیبیہ پیپرز میں ہوا اور حسین نواز نے مجموعی طورپر ایک ارب 16 کروڑ 56 لاکھ روپے بذریعہ ٹی ٹی نواز شریف کو ارسال کیے ۔ان کا کہنا تھا کہ ’نواز شریف نے 82 کروڑ روپے مریم نواز کو دیئے جس سے انہوں نے زرعی زمین خریدی ، وزیراطلاعات نے پریس کانفرنس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری پر الزام لگایا کہ انہوں نے کرپشن کے طریقہ کار کو جدت بخشی۔انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے بینک خرید کر جعلی اکاؤنٹس بنائے اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے 5 ہزار سے زائد مشکوک اکاؤنٹس کی تحقیقات کیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے 34 اکاؤنٹس کی نشاندہی کی جن کے ذریعے اربوں روپے کا لین دین کیا گیا۔گزشتہ 10 برس میں پاکستان کا قرض 60 ارب ڈالر بڑھ گیا جبکہ 1947 سے 2008 تک ملک کا کل قرض 37 ارب ڈالر تھا۔فواد چوہدری نے کہا کہ ’زرداری کے بچوں اور بلاول ہاؤس کے اخراجات بھی جعلی اکاؤنٹس سے پورے کئے گئے‘۔انہوں نے کہا کہ ’سرمائے کی منتقلی کے 200 سوئفٹ پیغامات جاری کئے گئے‘۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ’کریشن کے خلاف جنگ لڑنے کی ذمہ داری صرف وزیراعظم عمران خان کی نہیں ہے بلکہ تمام ریاستی اداروں سمیت محب وطن پاکستانیوں کی بھی ہے ۔ حکومت

تازہ ترین خبریں