05:34 am
ہتھیاروں سے نہیں محبت سے دل جیتے جا تے ہیں، آفتاب جہانگیر

ہتھیاروں سے نہیں محبت سے دل جیتے جا تے ہیں، آفتاب جہانگیر

05:34 am

ہتھیاروں سے نہیں محبت سے دل جیتے جا تے ہیں، آفتاب جہانگیر پاکستان میں اقلیتوں کو ہر قسم کی مکمل آزادی حاصل ہے، تقریب سے خطاب لاہور(نیوز رپورٹر)سکھ مذہب کے روایتی تہوار بیساکھی میلہ اورخالصہ جنم دن کی 321ویں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ،برائے مذہبی امور آفتاب جہانگیرنے کہا ہے کہ عمران خان اقلیتوں سے خصوصی محبت رکھتے ہیں ،پاکستا ن سکھوں کے لیے مقدس مقام ہے ،اور انہیں یہاں پر ہر قسم کی مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے ،مسائل کا حل مذاکرات سے ہے جنگ سے نہیں،دل محبتوں سے جیتے جاتے ہیں ہتھیاروں سے نہیں۔گزشتہ روز گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں منعقدہ تقریب میں بھارت سمیت دنیا بھر سے آئے ہزاروں سکھ یاتریوں نے شرکت کی ،اورپاکستان زندہ باد وزیر اعظم عمران خان زند ہ باد ،خالصتا ن زندہ باد ،سکھ مسلم دوستی زندہ باد کے نعر ے لگائے ،یاتریوں نے سیکورٹی سمیت اعلی انتظامات پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا ۔ بیساکھی میلہ کی تقریب میںوزیراعظم کے مشیر ملک امین اسلم،پبلک اکائونٹس کمیٹی پنجاب کے چیئرمین سید یاور عباس بخاری ،چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈطاہر احسان ،پردھان سردار تارا سنگھ ،سیکرٹری بورڈ طارق وزیر، عمران گوندل ،فراز عباس ،ہندو رہنماء ڈاکٹر منور چاند،معروف گلو کار ،جیسی سنگھ لائل پوریا سمیت اقلیتی و سکھ رہنمائوں کی بڑی تعدا نے شرکت کی ۔چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی پنجاب سید یاور عباس نے کہاکہ ہمارے نبی کریم ؐ نے اقلیتوں سے خصوصی محبت کا حکم دیا ہے جسکی واضح مثال کربلا کے میدا ن میں امام حسین کے ساتھ شہید ہونے والوں میں ملتی ہے ،حسینیت کا بھی یہی درس ہے کہ غیر مسلموں کے ساتھ خصوصی محبت کا رشتہ رکھا جائے ، ہمارا سکھوں کے ساتھ حق کا رشتہ ہے ،اور حضرت امام حسین نے حق و باطل کا واضح فرق ثابت کیا جہاں حق ہو گا اسے کامیابی ملے گی اور باطن ہمیشہ ذلیل و رسوا ہو گا ،بابا گورو نانک نے جو امن اور بھائی چارے کا درس دیا ہے ہم اسے کامیاب بنانے کے لیے اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے ،بابا گورو نانک جی نے ہمارے بزرگان دین سے خصوصی حب رکھی اور ہم بھی انکے پیرو کاروں سے خصوصی محبت رکھتے ہیں ،اور انکو انکی مہمان نوازی اور دیکھ بھال ہمارا دینی اور آئینی فرض ہے جو ہم انتہائی ایماننداری کے ساتھ سر انجام دے رہے ہیں ۔بھارتی یاتریوں کے پارٹی لیڈر سردار ہرویندرسنگھ خالصہ نے کہا کہ بیساکھی بڑی اہمیت کی حامل ہے ہم یہاں امن بھائی چارے اور خوشیوں کا پیغام لیکر آئے ہیں اور یہاں آکر ہمیں جو پیار اور محبت ملا ہے ہم اس پر تمام مسلمان بھائیوں کے شکر گزار ہیں حکومت پاکستان نے ہماری سیکورٹی سمیت تمام انتظامات بہتر انداز میں کیے جو قابل تعریف ہیں ،چیئرمین بورڈ طاہر احسان نے کہاکہ سکھ یاتریوں کی خدمت کرنا ہمارا قومی اور مذہبی فریضہ ہے اور بابا گورو نانک کے 550ویں جنم دن کے موقع پر تاریخی انتظامات کیے جائیں گے ۔سردار اوتار سنگھ سنگھیڑاآف  یو کےنے کہا کہ سکھ مسلم دوستی کا رشتہ مضبوط ہور ہا ہے اور حکومت پاکستا ن کے کرتار پور راہداری سمیت سکھ قوم کے لیے کیے گئے تمام اقدامات قابل فخر ہیں جس پر پوری سکھ قوم وزیر اعظم پاکستان کی شکر گزار ہے ۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور سردار منندر سنگھ پال نے کہا کہ پنجاب حکومت نے یاتریوں کی سیکورٹی سمیت انکے لیے دیگر خصوصی انتظامات کیے تاکہ  مہمانوں کی کوئی دشواری پیش نہ آئے ،پردھان  سردار تارا سنگھ ،نے کہا کہ ہم بیساکھی میلہ انتظامات پر انتہائی خوش ہیں ،اور وزیر اعظم عمران خان و ٹرسٹ بورڈ کے چیئرمین طاہر احسان کے خصوصی شکر گزار ہیں ،تقریب سے سیکرٹری بورڈ محمد طارق وزیر، سردار بشن سنگھ ،سردار گوپال سنگھ چاولہ سردار صاحب سنگھ نے خطاب کرتے ہوئے حکومتی اقدامات کی خوب الفاظ میں تعریف کی ۔آخر میں مہمانو ں میں خصوصی تحائف تقسیم کیے گئے ،تقریب کے شرکاء نے پاکستان زندہ بار عمران خان زندہ باد اور سکھ مسلم دوستی زندہ باد کے نعرے لگائے ۔ آفتاب جہانگیر

تازہ ترین خبریں