05:34 am
 بی جے پی  رہنماء نے پاک فوج کے نغمے کی دھن چوری کر لی

بی جے پی رہنماء نے پاک فوج کے نغمے کی دھن چوری کر لی

05:34 am

اسلام آباد(نیوز ایجنسی ) بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے رکن اسمبلی نے پاک فوج کے نغمے کی دھن چوری کر لی ہے،لفظوں کا ہیر پھیر کر کے اسے اپنے لیے ریکارڈ کر لیاہے۔ تفصیلات کے مطابق چوکیدار کی چور کابینہ، بی جے پی کے رکن اسمبلی ٹھاکر راجہ سنگھ نے آئی ایس پی آر کے گیت " ہر دل کی آواز پاکستان " کی دھن چوری کر لی۔ راجہ سنگھ نے "پاکستان زندہ باد" کا نغمہ اپنی زبان میں ریکارڈ کرایا۔چوکیدار کے پنٹر کی اس چوری کو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ری ٹوئٹ کیا اور مشورہ دیا کہ خوشی ہے آپ نے ہمارے نغمے کی نقل کی، اب سچ بولنے کی پاکستانی عادت بھی اپنا لیں۔ دھن چوری

تازہ ترین خبریں