05:34 am
میٹرک امتحانات میں ڈیوٹی کرنیوالے اساتذہ پر انٹر امتحان میں ڈیوٹی پر پابندی

میٹرک امتحانات میں ڈیوٹی کرنیوالے اساتذہ پر انٹر امتحان میں ڈیوٹی پر پابندی

05:34 am

پشاور(بیورورپورٹ)ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ پشاور کے زیراہتمام ہونیوالے میٹرک امتحانات میں ڈیوٹی کرنیوالے اساتذہ پر انٹر امتحان میں ڈیوٹی کی پابندی لگادی گئی ہے اس سلسلے میں تمام اضلاع کے افسران کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے جس میں اس قسم کے ٹیچرز کی نشاندہی کرنیکی ہدایت اور نئے احکامات پر عملدرآمد کا ٹاسک دیا گیا ہے ذرائع کے مطابق محکمہ ابتدائی ثانوی اور اعلیٰ ثانوی تعلیم کے انٹر امتحانات کیلئے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو ڈیوٹی کیلئے ٹیچرز کی فہرست ارسال کرنیکی ہدایت کی گئی تھی جس کی روشنی میں پشاور سمیت متعدد علاقوں سے بعض ایسے ٹیچرز نے بھی درخواستیں دی ہیں جنہوں نے حالیہ دنوں کے دوران میٹرک امتحانات میں بھی ڈیوٹیاں دی ہیں ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے نشاندہی پر میٹرک کے امتحانی ہالوں میں ڈیوٹی دینے والے ٹیچرز پر انٹر میڈیٹ امتحان میں شریک ہونے پر پابندی عائد کردی گئی ہے تمام تعلیمی بورڈز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں جس میں متعلقہ انتظامیہ کو این او سی کے بغیر ٹیچرز کو امتحانی ڈیوٹی کیلئے نامزد نہ کرنیکی ہدایت کی گئی ہے دوسری طرف خلاف ورزی کرنیوالے ٹیچرز کیخلاف کارروائی بھی تجویز کرنیکی ہدایت کی گئی ہے۔ پابندی

تازہ ترین خبریں