05:35 am
نوشہرہ ،قاضی میڈیکل کمپلیکس میں کرپشن،انکوائری کمیٹی تشکیل

نوشہرہ ،قاضی میڈیکل کمپلیکس میں کرپشن،انکوائری کمیٹی تشکیل

05:35 am

اکوڑہ(نامہ نگار )قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ پرچیز ریکارڈ میں بے ضابطگیوں اور ہسپتال کے ادویات سٹور میں زائدالمعیاد ادویات کی موجودگی کا انکشاف ریکارڈ میں بے ضابطگیوں اور ہسپتال کے نظم وضبط غیر تسلی بخش ہونے پر انکوائری کمیٹیاں تشکیل۔تشکیل کردہ کمیٹیوں کو جلد از جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت ہسپتال کی بہتری کے لئے کسی کے ساتھ کوئی سمجھتوتہ نہیں کیاجاگا نہ کرپٹ اور نہ کسی کو کرپشن کرنے دوں گا اور نہ کسی کے بلیک میلنگ میں آنے والا ہوں کام چارملازمین قاضی میڈیکل کمپلیکس کے دروازے بند بورڈ آف گورنر ایک غیرجانبداادارہ ہے پرویز خٹک نے نہ کسی کو نکالاہے اور نہ کسی کی تعیناتی کی ہے بورڈ آف گورنر کے ممبران چیئرمین کی تعیناتی کثرت رائے سے کی جاتی ہے ان خیالات کااظہار قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ کے بورڈ آف گورنر کے چیئرمین ملک ریاض اعوان ایڈوکیٹ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جب سے قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ کے بورڈ آف گورنر کے چیئرمین کی حیثیت سے چارج سبنھالا اسی د لے کر آج تک صرف اور صرف یہی کوشش رہی ہے کہ بورڈ آف گورنر کے ممبران اور ڈاکٹرز کے ساتھ ملکر قاضی میڈیکل کمپلیکس کی بہتری اور ہسپتال میں عوام کو سہولیات کی فراہم کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ ایک بہترین منصوبہ ہے اور اس کو منصوبے کے آغاز سے لے کر پایہ تکمیل تک پہنچانے والے نوشہرہ کے عوام کے محسن ہیں لیکن چند سازشی عناصر ہسپتال اور میڈیکل کالج کو ناکام بنانے پر تلے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ قاضی میڈیکل کمپلیکس اور نوشہرہ میڈیکل کالج میں سٹاف کی کوئی کمی نہیں لیکن اس سٹاف سے کام لینے والا کوئی نہیں کام چور ملازمین کا ہسپتال میں کوئی جگہ نہیں بہت جلد نرسز ہاسٹل کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کردی جائے گی۔

تازہ ترین خبریں