11:25 am
شدید ، طوفان ژالہ باری اور بارش، محکمہ موسمیات کی نئی پیشن گوئی نے ہر کسی کو ئی پر یشان کر دیا

شدید ، طوفان ژالہ باری اور بارش، محکمہ موسمیات کی نئی پیشن گوئی نے ہر کسی کو ئی پر یشان کر دیا

11:25 am

لاہور(نیوز ڈیسک ) لاہور ، فیصل آباد ، ملتان ، سرگودھا سمیت جنوبی پنجاب اوربلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں آج اور کل اکثر مقامات پر جبکہ اسلام آباد،بالائی پنجاب ،شہید بینظرآباد،سکھر،لاڑکانہ، کراچی،حیدرآباد، ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پرزالہ باری کا بھی امکان ہے۔اس دوران مکران،قلات،ڑوب،کوئٹہ ڈویثزن میں بعض مقامات پر درمیانی اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔م
حکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارش کی وجہ سے آئندہ چار روز کے دوران مکران، کوئٹہ، ڑوب، ڈی جی خان ڈویثزن میں مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا امکان جبکہ منگل اور بدھ کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن،گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے ماہرین نے کہا ہے کہ کاشتکار حضرات کے لئے اطلاع ہے کہ آئندہ پانچ روز کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، سندھ، کشمیراورگلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں متوقع آندھی،بارش اور ژالہ باری کے پیشِ نظر اپنی فصلوں کی حفاظت کے لیئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، پنجاب،کشمیر،گلگت بلتستان، کوئٹہ، قلات،ڑوب, مکران اور سبی ڈویژن میں کہیں کہیں پرتیزہواوں،آندھی اورگرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا:اپر دیر 20،میرکھانی 13،چترال10،کالام، دروش 9،بالاکوٹ 7، کاکول 6،سیدو شریف،پارہ چنار5،بنوں4، ڈی آئی خان 2،لوئیر دیر، مالام جبہ ، پٹن 1، کشمیر: گڑھی دوپٹہ 15،مظفرآباد 10، راولاکوٹ 4، پنجاب کے خانیوال8،ساہیوال7،ملتان 5،لیہ3،جھنگ 1،بلوچستان کے زوب14، کویٹہ 6،خضدار، گودار 2،پسنی 1، گلگت بلتستان کے بگروٹ،چلاس،ہنزاہ 2 اور سکھردو میں 1ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اتوار کے روز لاہور ،سرگودھا راولپنڈ ی ڈویژن سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع سمیت کوئٹہ ،زوب،مکران،قلات ڈویژن میں اکثر مقامات پر جبکہ سبی،نصیر آباد،ڈی آئی خان، ڈی جی خان ،بنوں میں کہیں کہیں پر اورشہید بینظرآباد،سکھر،لاڑکانہ، کراچی،مالاکنڈ، میں بعض مقامات پر تیز ہواوںآندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر زالہ باری بھی ہوئی ۔گذ شتہ روز کم سے کم درجہ حرارت لاہور31 ،فیصل آباد ، سرگودھا اور ملتان 32 سینٹ گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

تازہ ترین خبریں

بجلی کی قیمتوں میں 7 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

بجلی کی قیمتوں میں 7 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

نور مقدم کیس کے دوران عثمان مرزا کو تو سب بھول ہی گئے ، کیس میں بڑی پیش رفت ، اہم انکشافات

نور مقدم کیس کے دوران عثمان مرزا کو تو سب بھول ہی گئے ، کیس میں بڑی پیش رفت ، اہم انکشافات

سیکرٹری قانون استعفیٰ کب اور کیوںدیں گے؟ خود ہی بتا دیا

سیکرٹری قانون استعفیٰ کب اور کیوںدیں گے؟ خود ہی بتا دیا

خبردار! اے ٹی ایم استعمال کرتے ہوئے چوکنا رہیں

خبردار! اے ٹی ایم استعمال کرتے ہوئے چوکنا رہیں

ملکی بڑی شخصیات کی جانب سے کروڑوں کے پلاٹ 100روپے کنال میں خریدے جانے کا انکشاف

ملکی بڑی شخصیات کی جانب سے کروڑوں کے پلاٹ 100روپے کنال میں خریدے جانے کا انکشاف

 ،اسلام آبادسیکٹر E/11میں 1سو روپے فی کنال کے حساب سے لوٹ سیل لگ گئی ،پاکستانی حیران ، پریشان

 ،اسلام آبادسیکٹر E/11میں 1سو روپے فی کنال کے حساب سے لوٹ سیل لگ گئی ،پاکستانی حیران ، پریشان

وزارت تعلیم کا ویکسی نیشن نہ کرانیوالے اساتذہ اور سکول سٹاف کا داخلہ بند کرنے کا فیصلہ

وزارت تعلیم کا ویکسی نیشن نہ کرانیوالے اساتذہ اور سکول سٹاف کا داخلہ بند کرنے کا فیصلہ

 انتخابات میں شکست پرنام بدلنے کے سوال پر عطا ء اللہ تارڑدلچسپ ردعمل

انتخابات میں شکست پرنام بدلنے کے سوال پر عطا ء اللہ تارڑدلچسپ ردعمل

تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کے نوٹس پر موقف سامنے آگیا

تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کے نوٹس پر موقف سامنے آگیا

عید کیلیے جانے والے مہاجرین افغانستان میں پھنس گئے

عید کیلیے جانے والے مہاجرین افغانستان میں پھنس گئے

افغان مہاجرین کو اب اپنے وطن واپس جانا چاہیے

افغان مہاجرین کو اب اپنے وطن واپس جانا چاہیے

پنجاب کے 46 فیصد شہری بزدار حکومت کی کارکردگی کو ’’زیرو‘‘ قرار دیدیا

پنجاب کے 46 فیصد شہری بزدار حکومت کی کارکردگی کو ’’زیرو‘‘ قرار دیدیا

بڑھتا کورونا وائرس :سند ھ حکومت نے 8اگست تک لاک ڈائون لگا دیا

بڑھتا کورونا وائرس :سند ھ حکومت نے 8اگست تک لاک ڈائون لگا دیا

پاکستان سمیت جو بھی ان ممالک جائے گا اس پر 3سال کی پابندی لگا دی جائے،سعودی عرب نے بڑا فیصلہ کر لیا

پاکستان سمیت جو بھی ان ممالک جائے گا اس پر 3سال کی پابندی لگا دی جائے،سعودی عرب نے بڑا فیصلہ کر لیا