12:15 pm
رحمان ملک نے کہا ہے کہ بھارت پورے خطے کا ایس ایچ او بننا چاہتا ہے

رحمان ملک نے کہا ہے کہ بھارت پورے خطے کا ایس ایچ او بننا چاہتا ہے

12:15 pm

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سابق وزیر داخلہ اور چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ بھارت پورے خطے کا ایس ایچ او بننا چاہتا ہے۔آر ایس ایس چاہتی ہے کہ بھارت صرف ہندو رہیں باقی سکھ مسلمان یا کوئی کسی مذہب کے ماننے والے نہ ہوں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رحمان ملک نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں مزید کہا کہ اس وقت بھارت میں مودی کے خلاف کوئی بات نہیں کر سکتا کیونکہ آر ایس ایس کا خوف بھارتیوں پر طاری ہے۔بھارت پاکستان پر بڑا حملہ نہیں کر سکتا کیونکہ وہ اس پوزیشن میں نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو توڑنے والا شخص بھی مودی ہے،ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان میں دہشت گردی پھیلائی
،ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اتنی قربانیاں دیں لیکن ہمیں آج بھی دنیا کو بتانا پڑ رہا ہے کہ بھارت افغان انٹیلی جنس سے مل کر پاکستان میں دہشت گردی کراتا ہے۔ چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے مزید کہا کہ امریکا کے افغانستان میں مقاصد ہیں لیکن امریکا کا بنیادی مقصد ایشیا میں اپنا وجود برقرار رکھنا ہے۔اگر واشنگٹن اور طالبان کے مذاکرات کامیاب ہو جاتے ہیں تو کابل میں مضبوط افغان طالبان کی حکومت بن سکتی ہے۔اشرف غنی کی حکومت بہت کمزور ہو چکی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن ختم کرنے کا کوئی باضابطہ نظام موجود نہیں۔کسی بھی اچھی گورننس کے لیے تین مرحلہ وار احتساب کا نظام ہونا چاہئیے۔ایک ایسا قانون بننا چاہئیے جس میں موجودہ حکومت کا بھی احتساب ہو۔آئندہ وقتوں میں موجودہ حکومت کے وزراء اور وزیراعظم کو بھی لوگ احتساب کے کٹہرے میں کھڑا دیکھیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہ بات ثابت ہو جائے کہ محترمہ نے مشرف سے این آر او لیا ہے تو میں استعفیٰ دے دوں گا۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ بلاول بھٹو سیاست میں نیا ویژن لے کر آئیں گے۔

تازہ ترین خبریں

شہبازشریف کی پارٹی صدارت چھوڑنے کی دھمکی

شہبازشریف کی پارٹی صدارت چھوڑنے کی دھمکی

بجلی کی قیمتوں میں 7 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

بجلی کی قیمتوں میں 7 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

نور مقدم کیس کے دوران عثمان مرزا کو تو سب بھول ہی گئے ، کیس میں بڑی پیش رفت ، اہم انکشافات

نور مقدم کیس کے دوران عثمان مرزا کو تو سب بھول ہی گئے ، کیس میں بڑی پیش رفت ، اہم انکشافات

سیکرٹری قانون استعفیٰ کب اور کیوںدیں گے؟ خود ہی بتا دیا

سیکرٹری قانون استعفیٰ کب اور کیوںدیں گے؟ خود ہی بتا دیا

خبردار! اے ٹی ایم استعمال کرتے ہوئے چوکنا رہیں

خبردار! اے ٹی ایم استعمال کرتے ہوئے چوکنا رہیں

ملکی بڑی شخصیات کی جانب سے کروڑوں کے پلاٹ 100روپے کنال میں خریدے جانے کا انکشاف

ملکی بڑی شخصیات کی جانب سے کروڑوں کے پلاٹ 100روپے کنال میں خریدے جانے کا انکشاف

 ،اسلام آبادسیکٹر E/11میں 1سو روپے فی کنال کے حساب سے لوٹ سیل لگ گئی ،پاکستانی حیران ، پریشان

 ،اسلام آبادسیکٹر E/11میں 1سو روپے فی کنال کے حساب سے لوٹ سیل لگ گئی ،پاکستانی حیران ، پریشان

وزارت تعلیم کا ویکسی نیشن نہ کرانیوالے اساتذہ اور سکول سٹاف کا داخلہ بند کرنے کا فیصلہ

وزارت تعلیم کا ویکسی نیشن نہ کرانیوالے اساتذہ اور سکول سٹاف کا داخلہ بند کرنے کا فیصلہ

 انتخابات میں شکست پرنام بدلنے کے سوال پر عطا ء اللہ تارڑدلچسپ ردعمل

انتخابات میں شکست پرنام بدلنے کے سوال پر عطا ء اللہ تارڑدلچسپ ردعمل

تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کے نوٹس پر موقف سامنے آگیا

تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کے نوٹس پر موقف سامنے آگیا

عید کیلیے جانے والے مہاجرین افغانستان میں پھنس گئے

عید کیلیے جانے والے مہاجرین افغانستان میں پھنس گئے

افغان مہاجرین کو اب اپنے وطن واپس جانا چاہیے

افغان مہاجرین کو اب اپنے وطن واپس جانا چاہیے

پنجاب کے 46 فیصد شہری بزدار حکومت کی کارکردگی کو ’’زیرو‘‘ قرار دیدیا

پنجاب کے 46 فیصد شہری بزدار حکومت کی کارکردگی کو ’’زیرو‘‘ قرار دیدیا

بڑھتا کورونا وائرس :سند ھ حکومت نے 8اگست تک لاک ڈائون لگا دیا

بڑھتا کورونا وائرس :سند ھ حکومت نے 8اگست تک لاک ڈائون لگا دیا