12:30 pm
چوہدری نثار کا فوج کے حوالے سے نواز شریف کو مشورہ

چوہدری نثار کا فوج کے حوالے سے نواز شریف کو مشورہ

12:30 pm

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ نواز شریف اپنے دشمنوں میں اضافہ مت کریں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے حلقہ انتخاب چکری میں بلدیاتی نمائندوں سے ملاقات کے دوران چوہدری نثار علی خان نے نواز شریف کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے دشمنوں میں اضافہ مت کریں۔کسی ایک جنرل سے اختلاف ہے
تو پوری فوج سے دشمنی مت کریں۔عدلیہ کو بھی برا بھلا کہا گیا ،آج اسی عدلیہ نے آپ کو ریلیف دیا ہے۔سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ میں نظریاتی مسلم لیگی ہوں، میں نے اس جماعت کی ایک ایک انیٹ رکھی۔ مجھے بڑی بڑی پیکشش ہوئیں لیکن میں نے کبھی اپنے ضمیر اور خمیر کا سودا نہیں کیا۔ملک انتہائی نازک حالات سے گزر رہا ہے، حکومت روزانہ کی بنیاد پر 3 ارب کا قرض لے کر ملک چلا رہی ہے۔ حکومت نے ضلع کونسل ختم کر دی،ہم عدالت میں جائیں گے اس نظام کو بحال کریں گے۔حکومت کو نیا بلدیاتی نظام انتہائی ناقص ہے۔موجودہ حکومت کبھی بھی بلدیاتی الیکشن نہیں کرا سکتی۔جب کہ اس سے قبل ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارنے کہا کہ میں ایسا کوئی کام نہیں کرتا جومیرے ضمیر پر بوجھ ہو۔ووٹ دینے والے اطمینان رکھیں ان کے ساتھ دونمبری نہیں ہوگی۔ چوہدری نثار نے کہا کہ کبھی صوبائی اسمبلی کے لیے ووٹ نہیں مانگا، اس بار بھی لوگوں نےووٹ دئیے لیکن کیا ہوا اس کی کبھی وضاحت کروں گا۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف کو مشورہ دیا لیکن انہوں نے نہیں مانا، اس کے بعد مجھے ٹکٹ نہیں دیا گیا، مخالف جماعت سے عہدوں کی پیشکش ہوئی لیکن میں نے یہ کام نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ اپنے علاقے کے لوگوں کے بغیرکہے کام کیے، ان کے فون اور خطوں پر کام ہوئے۔انہوں نے کہاکہ میرے مخالفین سے بھی پوچھیں کہ انہوں نے اپنے حلقے میں کیا کام کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ علاقے کو بجلی دی، سڑکیں بنوائیں اور پھر ان کی مرمت بھی ہوتی رہی۔چوہدری نثارنے کہا کہ مجھ سے پارٹی بدلنے کا گلہ نہیں ہے، خدمت نہ کرنے کا نہیں ہے بلکہ اس بات کا شکوہ کیا جاتا ہے کہ علاقے میں فاتحہ خوانی کیلئے کبھی نہیں آیا۔انہوںنے کہاکہ احتساب کا سلسلے کو حکومت نے خود متنازعہ بنایا ہے،نیب ایک خود مختار ادارہ ہے ،اگر وہ آزادی سے کام کرنے دیتی تو آج یہ حالات نہیں ہوتے۔

تازہ ترین خبریں

پولیس نے جہانگیر ترین گروپ کے ایم پی اے نذیر چوہان کو گرفتار کرلیا

پولیس نے جہانگیر ترین گروپ کے ایم پی اے نذیر چوہان کو گرفتار کرلیا

حمد اللہ نواز شریف سے پہلے سی آئی اے کے نمائندوں سے ملے

حمد اللہ نواز شریف سے پہلے سی آئی اے کے نمائندوں سے ملے

دادا دادی نے جینز پہننے پر پوتی کو ق ت ل کردیا

دادا دادی نے جینز پہننے پر پوتی کو ق ت ل کردیا

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس:خورشید شاہ کی درخواست ضمانت مسترد

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس:خورشید شاہ کی درخواست ضمانت مسترد

دلہن نے عین رخصتی کے وقت دلہے کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا

دلہن نے عین رخصتی کے وقت دلہے کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا

غیرقانونی الاٹمنٹ کیس:اہم ترین شخصیت کوگرفتارکرلیاگیا

غیرقانونی الاٹمنٹ کیس:اہم ترین شخصیت کوگرفتارکرلیاگیا

نور مقدم کیس، ڈرائیور کے بیان نے مقدمے کا رخ ہی موڑ دیا ، نور نے ڈرائیور کو فون کر کے کیا چیز لانے کو کہا تھا ؟

نور مقدم کیس، ڈرائیور کے بیان نے مقدمے کا رخ ہی موڑ دیا ، نور نے ڈرائیور کو فون کر کے کیا چیز لانے کو کہا تھا ؟

امریکا کا عراق میں اپنا جنگی مشن ختم کرنے کا اعلان

امریکا کا عراق میں اپنا جنگی مشن ختم کرنے کا اعلان

شہری غیر ضروری باہر نہ نکلیں‘، کراچی میں شام 6 کے بعد مکمل پابندی کا حکم

شہری غیر ضروری باہر نہ نکلیں‘، کراچی میں شام 6 کے بعد مکمل پابندی کا حکم

آزاد کشمیر کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ تنویر الیاس اور بیرسٹر سلطان آمنے سامنے

آزاد کشمیر کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ تنویر الیاس اور بیرسٹر سلطان آمنے سامنے

نور ڈر سے چھپ گئی تھی اسے باہر نکال کے مارا ۔۔ملزم نے اعتراف جرم کرلیا

نور ڈر سے چھپ گئی تھی اسے باہر نکال کے مارا ۔۔ملزم نے اعتراف جرم کرلیا

پاکستان نے افغان فوجیوں کی ویڈیوجاری کردی

پاکستان نے افغان فوجیوں کی ویڈیوجاری کردی

افغان فوجیوں کو افغان حکومت کے حوالے کردیا گیا: آئی ایس پی آر

افغان فوجیوں کو افغان حکومت کے حوالے کردیا گیا: آئی ایس پی آر

خیبر پختونخوا کابینہ میں تبدیلی ۔۔۔ ہشام انعام اللہ سےقلمدان واپس لےلیاگیا ؎

خیبر پختونخوا کابینہ میں تبدیلی ۔۔۔ ہشام انعام اللہ سےقلمدان واپس لےلیاگیا ؎