03:21 pm
وزیر خزانہ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ ہوگیا ؟بالآخر وہ خبر آہی گئی جس کا سب کو بے چینی سے انتظار تھا

وزیر خزانہ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ ہوگیا ؟بالآخر وہ خبر آہی گئی جس کا سب کو بے چینی سے انتظار تھا

03:21 pm

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک) حکومت نے وفاقی کابینہ میں تبدیلی کے حوالے سے میڈیا میں زیر گردش خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں من گھڑت قرار دے دیا۔حکام کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ہر اجلاس کے بعد وفاقی کابینہ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہیں۔ذرائع ابلاغ میں آج صبح سے ہی یہ خبریں زیر گردش کررہی تھیں کہ حکومت نے وزیر خزانہ سمیت 5 اہم وزارتوں کے قلمدان میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا ہے
اور جلد ہی اس سلسلے میں اعلان متوقع ہے۔یہ خبر ایک ایسے موقع پر سامنے آئی تھی جب وزیر خزانہ اسد عمر انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ سے مذاکرات کے لیے واشنگٹن میں موجود ہیں جہاں بیل آؤٹ پیکج کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔تاہم اب حکومت کی جانب سے ایسی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں من گھڑت قرار دے دیا گیا۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان خبروں کی تردید کی۔حکومتی وزراء کے قلمدان تبدیل کئے جانے کے حوالے سے خبروں میں کوئ صداقت نہیں، وزراء کی تبدیلی وزیر اعظم کا صوابدیدی اختیار ہے میڈیا اس ضمن میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔ اس وقت پاکستان اہم مرحلے سے گزر رہا ہے اور اس نوعیت کی قیاس آرائیوں سے ہیجان جنم لیتا ہے، جو ملک کے مفاد میں نہیںانہوں نے کہا کہ حکومتی وزراء کے قلمدان تبدیل کیے جانے کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں، وزراء کی تبدیلی وزیر اعظم کا صوابدیدی اختیار ہے اور میڈیا اس ضمن میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔انہوں نے مزید لکھا کہ اس وقت پاکستان اہم مرحلے سے گزر رہا ہے اور اس نوعیت کی قیاس آرائیوں سے ہیجان جنم لیتا ہے، جو ملک کے مفاد میں نہیں۔اس سے قبل وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے بھی ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وفاقی کابینہ میں تبدیلی کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ وزیراعظم ہر اجلاس کے بعد وفاقی کابینہ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہیں اور وزارتوں کی تبدیلی کے حوالے سے نشر کی جانے والی خبریں من گھڑت ہیں۔علاوہ ازیں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ تصدیق کے بغیر خبریں نہ چلائیں کیونکہ اس سے ملک کا نقصان ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آپ کے وزیر خزانہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کر آ رہے ہیں، ملک میں بڑے فیصلے ہونے جا رہے ہیں، معیشت بحال ہو رہی ہے اور ایسے میں اگر صبر کر لیا جائے تو بہتر ہے۔فواد چوہدری نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ کسی وزیر کو تبدیل نہیں کیا جا رہا اور وزیر اعظم عمران خان نے پیغام بھیجا ہے کہ وزراء کی تبدیلی کے حوالے سے میڈیا پر غلط خبریں چل رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جب بھی آئی ایم ایف سے بات حتمی مراحل میں ہوتی ہے تو اس طرح کی خبریں آتی ہیں، وزیر خزانہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کر کے آ رہے ہیں اور آئندہ 2 روز میں معیشت کے حوالے سے بڑی خبریں آنے والی ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزراء کی کارکردگی پر مبنی رپورٹس وزیراعظم آفس پہنچ چکی ہیں اور دعویٰ کیا وزیر اعظم عمران خان ان سے مطمئن ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ کسی بھی ردوبدل کا اختیار وزیراعظم کے پاس ہے اور اگر ایسا فیصلہ کیا گیا تو اس حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم مضبوط معیشت کی جانب جا رہے ہیں اور آئی ایم ایف سے مذاکرات پر اسد عمر وطن واپسی پر قوم کو تفصیلات سے آگاہ کریں گے

تازہ ترین خبریں

یہ ہوئی نا بات ،وفاقی وزیر شیخ رشید کہاں پہنچ گئے ، کھلاڑیوں کیلئے اہم خبر آگئی

یہ ہوئی نا بات ،وفاقی وزیر شیخ رشید کہاں پہنچ گئے ، کھلاڑیوں کیلئے اہم خبر آگئی

صدر اور وزیراعظم کے درمیان اختلافات شدت اختیارکرگئے

صدر اور وزیراعظم کے درمیان اختلافات شدت اختیارکرگئے

پنجاب حکومت کا تین سالہ کارکردگی پر بھرپور مہم چلانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا تین سالہ کارکردگی پر بھرپور مہم چلانے کا فیصلہ

اداروں کو ٹھیک نہیں کیا جائیگا تو ایسے ہی مہنگائی ہوگی، نواز شریف

اداروں کو ٹھیک نہیں کیا جائیگا تو ایسے ہی مہنگائی ہوگی، نواز شریف

لوئر دیر میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ۔۔۔ 6 افراد جاں بحق 17 زخمی

لوئر دیر میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ۔۔۔ 6 افراد جاں بحق 17 زخمی

انا للہ واناالیہ راجعون۔۔۔!!! جنازے پر فائرنگ کے نتیجے میں 8 افرادجاں بحق، متعدد زخمی، افسوسناک واقعہ پاکستان کے کس شہر میں پیش آیا ؟ جانیں 

کہیں سورج قہر ڈھائے گا۔۔کہیں بادلوں کی گرجیں  برسیں گے۔۔جمعہ کو کون سے شہرکا موسم کیسا ہوگا؟

کہیں سورج قہر ڈھائے گا۔۔کہیں بادلوں کی گرجیں  برسیں گے۔۔جمعہ کو کون سے شہرکا موسم کیسا ہوگا؟

 20 سال سے شریف خاندان کے خلاف دشمن کا پراپیگنڈا ہو رہا ہے شہباز شریف اور نواز شریف ایک ہیں۔مریم نواز

20 سال سے شریف خاندان کے خلاف دشمن کا پراپیگنڈا ہو رہا ہے شہباز شریف اور نواز شریف ایک ہیں۔مریم نواز

کراچی سے ملتان جانے والی ریل گاڑی کو حادثہ پیش آگیا

کراچی سے ملتان جانے والی ریل گاڑی کو حادثہ پیش آگیا

چین سی پیک کر کام سے مطمئن نہیں ہے، حکومت نے اعتراف کر لیا

چین سی پیک کر کام سے مطمئن نہیں ہے، حکومت نے اعتراف کر لیا

 مریم نواز کی شریف خاندان میں اختلافات کی تردید

مریم نواز کی شریف خاندان میں اختلافات کی تردید

لاہور میں مارکیٹیں اب ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گی ، نوٹیفکیشن جاری

لاہور میں مارکیٹیں اب ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گی ، نوٹیفکیشن جاری

یا اللہ عوام پر اپنا خصوصی رحم و کرم فرمانا ، وزیر اعظم عمران خان نے مہنگائی کا بھی نوٹس لے لیا  

یا اللہ عوام پر اپنا خصوصی رحم و کرم فرمانا ، وزیر اعظم عمران خان نے مہنگائی کا بھی نوٹس لے لیا