03:57 pm
تشدد سے زخمی خاتون نند کے گھر سے بازیاب، شوہر کے خلاف مقدمہ درج

تشدد سے زخمی خاتون نند کے گھر سے بازیاب، شوہر کے خلاف مقدمہ درج

03:57 pm

اسلام آباد(نیو زڈیسک)گلستان جوہر بلاک 8 پنک سوسائٹی کی رہائشی خاتون ثنا کو اس کے میکے والوں نے بلاک 10 چشتی نگر میں نند کے گھر سے بازیاب کرا لیا ، گلستان جوہر پولیس نے بازیاب خاتون پر تشدد کا مقدمہ اس کے شوہر کے خلاف درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر تھانے میں ثنا کی بہن سمیرا نے بہنوئی رضوان معروف کے خلاف تشدد کا مقدمہ درج کرایا ہے ، بازیاب ثنا نے پولیس کو بیان میں بتایا ہے کہ اس کے والدین لیاقت آباد نمبر 9 میں رہتے ہیں، 7 ماہ قبل اس کی اور رضوان معروف کی شادی ہوئی تھی، شادی رضوان کی بہن شاہین زوجہ انور نے طے کی تھی، ثنا نے اپنے بیان میں پولیس
کو بتایا کہ شادی سے پہلے شاہین نے اس کے گھر والوں کو بتایا تھا کہ رضوان کی پہلی شادی ہے اور شادی بھی جلدی کرنی ہے جس پر اس کے گھر والے تیار ہوگئے اور ایک ماہ کے اندر اس کی شادی کردی شادی کے ایک ماہ بعد سے رضوان نے اس پر تشدد شروع کردیا تھا۔ثنا نے اپنے بیان میں بتایا کہ شادی کے بعد اسے معلوم ہوا کہ یہ رضوان کی تیسری شادی ہے، رضوان اپنی پہلی بیوی پر بھی تشدد کرتا تھا جو گھر کی پہلی منزل سے دوپٹوں کے ذریعے نیچے اتر کر بھاگ گئی تھی اس کے بعد دوسری بیوی سے 2 بچے رضوان نے اپنے پاس رکھ لیے تھے اور شادی کے وقت کہیں چھپائے ہوئے تھے جنھیں شادی کے بعد سامنے لے آیا تھا، دوسری بیوی بھی تشدد سے خوفزدہ ہوکر اسے چھوڑ کر چلی گئی۔ثنا کی بہن سمیرا نے بتایا کہ رضوان معروف کے تشدد کے بارے میں ثنا اکثر بتاتی تھی تاہم ہم اسے سمجھاکر دوبارہ بھیج دیتے تھے کہ کچھ دنوں میں سب ٹھیک ہو جائے گا 15 دن سے ثنا گھر نہیں آئی تو وہ اس کے گھر ملنے گئی جہاں اسے بتایا گیا ثنا موجود نہیں وہ کسی رشتے دار کے گھر گئی ہے 3 دن مسلسل گئی جس پر اسے شبہ ہوا جس پر وہ اپنے شوہر امام الدین، بھائی اور رشتے دار سے مل کر ثنا کی نند کے گھر پہنچی تو دروازہ نہیں کھولا گیا زبردستی دروازہ کھلواکر اندر گئے تو ثنا کی حالت تشدد سے انتہائی خراب ہوگئی تھی اسے نکال کر گلستان جوہر تھانے منتقل کیا، ثنا کے بہنوئی امام دین نے بتایا کہ ہم نے ثنا کو اس کی نند شاہین کے گھر گلستان جوہر بلاک10 چشتی نگر سے بازیاب کرایا ہے جہاں اسے بند کرکے رکھا گیا تھا ، رضوان شادیوں کا شوقین لگتا ہے جس میں اس کی بہن کا ساتھ دیتے ہی اور معصوم لڑکیوں کے گھر والوں کو پھنسا کر اس کی شادیاں کراتی ہے 3 معصوم لڑکیوں کی زندگی برباد کرنے والے کو سزاد دی جائے

تازہ ترین خبریں

پاکستان کے اہم شہر میں بھائی نے بہن اور بھابھی پرجان لیوا حملہ کرکے اپنے سر میں گولی مار لی  

پاکستان کے اہم شہر میں بھائی نے بہن اور بھابھی پرجان لیوا حملہ کرکے اپنے سر میں گولی مار لی  

نوشین شاہ نے فواد چوہدری اور فردوس عاشق کو کیا مشورہ دیا؟

نوشین شاہ نے فواد چوہدری اور فردوس عاشق کو کیا مشورہ دیا؟

اسپتال میں بجلی اور آکسیجن کی عدم دستیابی، 3 نومولود انتقال کرگئے

اسپتال میں بجلی اور آکسیجن کی عدم دستیابی، 3 نومولود انتقال کرگئے

برطانیہ پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالے گا یا نہیں؟ فیصلہ کب ہوگا؟ جانیں 

برطانیہ پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالے گا یا نہیں؟ فیصلہ کب ہوگا؟ جانیں 

یہ ہوئی نا بات ،وفاقی وزیر شیخ رشید کہاں پہنچ گئے ، کھلاڑیوں کیلئے اہم خبر آگئی

یہ ہوئی نا بات ،وفاقی وزیر شیخ رشید کہاں پہنچ گئے ، کھلاڑیوں کیلئے اہم خبر آگئی

صدر اور وزیراعظم کے درمیان اختلافات شدت اختیارکرگئے

صدر اور وزیراعظم کے درمیان اختلافات شدت اختیارکرگئے

پنجاب حکومت کا تین سالہ کارکردگی پر بھرپور مہم چلانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا تین سالہ کارکردگی پر بھرپور مہم چلانے کا فیصلہ

اداروں کو ٹھیک نہیں کیا جائیگا تو ایسے ہی مہنگائی ہوگی، نواز شریف

اداروں کو ٹھیک نہیں کیا جائیگا تو ایسے ہی مہنگائی ہوگی، نواز شریف

لوئر دیر میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ۔۔۔ 6 افراد جاں بحق 17 زخمی

لوئر دیر میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ۔۔۔ 6 افراد جاں بحق 17 زخمی

انا للہ واناالیہ راجعون۔۔۔!!! جنازے پر فائرنگ کے نتیجے میں 8 افرادجاں بحق، متعدد زخمی، افسوسناک واقعہ پاکستان کے کس شہر میں پیش آیا ؟ جانیں 

کہیں سورج قہر ڈھائے گا۔۔کہیں بادلوں کی گرجیں  برسیں گے۔۔جمعہ کو کون سے شہرکا موسم کیسا ہوگا؟

کہیں سورج قہر ڈھائے گا۔۔کہیں بادلوں کی گرجیں  برسیں گے۔۔جمعہ کو کون سے شہرکا موسم کیسا ہوگا؟

 20 سال سے شریف خاندان کے خلاف دشمن کا پراپیگنڈا ہو رہا ہے شہباز شریف اور نواز شریف ایک ہیں۔مریم نواز

20 سال سے شریف خاندان کے خلاف دشمن کا پراپیگنڈا ہو رہا ہے شہباز شریف اور نواز شریف ایک ہیں۔مریم نواز

کراچی سے ملتان جانے والی ریل گاڑی کو حادثہ پیش آگیا

کراچی سے ملتان جانے والی ریل گاڑی کو حادثہ پیش آگیا