11:12 am
اگر بھارت کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی ہے تو پاکستان کے ساتھ اللہ کی ذات ہے

راولپنڈی(نیوز ڈیسک ) بھارتی آئیر چیف بی ایس دھانوا نے کہا ہے کہ بالاکوٹ حملے میں ٹیکنالوجی نے بھارت کا ساتھ دیا اور بھارت نے اچھے انداز میں پاکستان کے علاقے بالاکوٹ میں حملہ کیا، اگر بھارت کے پاس رافیل طیارے ہوتے تو بھارت مزید اچھے انداز میں باکوٹ میں نشانہ بنا سکتا تھا، انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی بھارت کے ساتھ ہے۔
بھارتی آئیر چیف کے اس جواب پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارت کو کرارا جواب دیتے ہوئے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ ’26فروری کو پاکستانی فضائیہ نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فضائیہ کے حملے کو روکا اس کے بعد 27فروری کو پاکستانی فضائیہ نے اپنی فضا میں رہتے ہو لائن آف کنٹرول کے پار 6 حملے کیے۔ پاکستانی فضائیہ نے بھارت کے 2 طیارے مار گرائے جن کا ملبہ پوری دنیا نے دیکھا، پاکستانی فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کا پائلٹ گرفتار کیا اور بھارتی فضائیہ نے خود ہی اپنا ایم آئی 17ہیلی کاپٹر مار گرایا‘۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی ہے جبکہ پاکستان کے ساتھ اللہ کی ذات ہے‘۔14فروری کو پلوامہ واقعہ کے بعد پاکستان اور بھارت میں کشیدگی بہت بڑھ گئی تھی جس کے بعد پاکستان اور بھارتی فضائیہ کے درمیان ’ڈاگ فائٹ‘ ہوئی جس میں بھارت کے 2طیارے مار گرائے گئے اور ایک پائلٹ گرفتار کر لیا گیا۔اس تمام کشیدگی کے دوران آئی ایس پی آر کے ادارے نے بھی اطلاعات کی فراہمی کے محاذ پر بھرپور انداز میں بھارتی الزامات اور جھوٹے دعوؤں کا جواب دیا ۔ پاک فوج کے تعلقاتِ عامہ کے ڈائریکٹرجنرل میجر جنرل آصف غفور نے پاکستانی عوام اور پوری دنیا کو بھارت کا اصل چہرہ دکھایا اور میڈیا کے محاذ پر پاکستان کا بھرپور دفاع کیا۔ انہوں نے اتنے منظم اور بہترین انداز میں یہ کام کیا کہ بھارتی میڈیا یہ تک کہنے پر مجبور ہو گیا کہ پاک فوج کا تعلقاتِ عامہ کا شعبہ آئی ایس پی آربھارت کے لیے پاکستان کی سب سے بڑی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہوا ہے۔بھارتی فضائیہ اور فوج کے افسران میڈیا کو جوابات دینے اور حقائق سامنے لانے میں بالکل ناکام ہو گئے جس کے بعد بھارتی سرکار نے بھی فیصلہ کیا ہے کہ بھارتی فوج میں آئی ایس پی آر کی طرز کا ایک ادارہ بنایا جائے گا جو آئی ایس پی آر کا مقابلہ کر سکے لیکن بھارت جو بھی کر لے پاک فوج کا عزم بلند ہے اور اس کا یقین ہے کہ پاکستانی افواج کے ساتھ اللہ کی ذات کی نصرت موجود ہے۔

تازہ ترین خبریں

یا اللہ رحم۔۔کراچی میں شدید بارشیں اور آندھی۔۔کتنے افراد جاں کی بازی ہار گئے۔۔ خبر نے دل چیر دیئے

نفیسہ شاہ اور شیریں مزاری آمنے سامنے۔۔۔۔  ایک دوسرے پر نقل کرنے کا الزام لگادیا

عمران خان نے ریحام خان سے جان چھڑوانے کےلئے جہانگیر ترین سے مدد مانگی تھی

 سندھ سے انتہائی بری خبر ۔۔۔۔۔ 11 افراد جاں بحق ہوگئے 

امتحانات دینے والے طلبا کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔ تعلیمی بورڈز کا اہم فیصلہ

جہانگیر ترین ایک مرتبہ پھر سرگرم ۔۔۔۔۔ہم خیال اراکین پارلیمنٹ کیلئے عشائیہ کا اہتمام ۔۔ پی ٹی آئی اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری

ذاتی رنجش پر مخالفین نے زمیندار کی بھینس کر زہردے کر مار ڈالا

ماروی سرمد کے حیران کن ماضی سے پردہ اٹھا دینے والی تحریر

پی ڈی ایم کو دوبارہ فعال کرنے کی تیاریاں

پاکستانیوں کیلئے ایک اوربڑی خوشخبری۔۔صوبہ بلوچستان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے گئے۔

پاکستانیوں کیلئے ایک اوربڑی خوشخبری۔۔صوبہ بلوچستان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے گئے۔

امتحانات دینے والے طلبا کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔ تعلیمی بورڈز کا اہم فیصلہ 

امتحانات دینے والے طلبا کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔ تعلیمی بورڈز کا اہم فیصلہ 

رنگ روڈ میگا سیکنڈل پر پیپلزپارٹی نے وزیراعظم سمیت اسکینڈل میں ملوث وزراء سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا

رنگ روڈ میگا سیکنڈل پر پیپلزپارٹی نے وزیراعظم سمیت اسکینڈل میں ملوث وزراء سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا

جہانگیر ترین ایک مرتبہ پھر سرگرم ۔۔۔۔۔ہم خیال اراکین پارلیمنٹ کیلئے عشائیہ کا اہتمام ۔۔ پی ٹی آئی اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری

جہانگیر ترین ایک مرتبہ پھر سرگرم ۔۔۔۔۔ہم خیال اراکین پارلیمنٹ کیلئے عشائیہ کا اہتمام ۔۔ پی ٹی آئی اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری

سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضبط شدہ جائیدادوں کو نیلام کرنے کا فیصلہ۔۔۔بولی کی تاریخ بھی مقر ر 