11:15 am
کوہاٹ پولیس کاکریک ڈائون،38اشتہاریوں سمیت3074 مشتبہ افراد گرفتار

کوہاٹ پولیس کاکریک ڈائون،38اشتہاریوں سمیت3074 مشتبہ افراد گرفتار

11:15 am

کوہاٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)کوہاٹ پولیس نے ماہ رواں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنزاور سنیپ چیکنگ کی کاروائیوں میں38مطلوب اشتہاریوں اور15سہولت کاروں سمیت 3074مشتبہ افراد کوگرفتار کرلیا ہے ۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت جرائم پیشہ افراد کے خلاف ضلع بھر میں بڑے پیمانے پرکریک ڈائون کے نتیجے میں دھماکہ خیز مواد اوراسلحہ ومنشیات کی بھاری کھیپ بھی پکڑی گئی ہے۔مختلف کارروائیوں کے دوران زیر حراست افراد میں افغان مہاجرین اور غیر مقامی باشندے بھی شامل ہیں۔ انسداد منشیات کے حوالے سے جاری مہم میں ماہ رواں کے ابتدائی پندرہ دنوں کے دوران 13منشیات فروشوں کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکوہاٹ کیپٹن(ر)واحد محمود کی خصوصی ہدایت پر ایس پی آپریشنز طاہر اقبال اور سرکل ایس ڈی پی اوز کی زیر نگرانی نیشنل ایکشن پلان کی من وعن عملداری کے تحت کوہاٹ کے چارو ںسرکلز سٹی،ہیڈ کوارٹر،صدر اور لاچی سرکل کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز،اچانک چیکنگ اور کریک ڈائون کے تسلسل میں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرکے قتل واقدام قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 38اشتہاریوںاور انکے 15سہولت کاروں سمیت 3074مشتبہ افرادکو گرفتار کرلیا ہے۔شہر کے مختلف مقامات پر سرچ آپریشن کی کاروائیوں میں گرفتارمشتبہ افراد میں غیر قانونی مقیم تین افغان باشندے اور335غیر مقامی افراد بھی شامل ہیں۔ ماہ اپریل کے ابتدائی پندرہ دنوں کے دوران ضلع بھر میں کریک ڈائون کے نتیجے میں زیر حراست افراد کے قبضے سے مجموعی طور پر5دستی بم، 15کلاشنکوف،3کلاکوف،1سٹین گن،11رائفل،19بندوق،98پستول،مختلف بور کے 6000کارتوس،96چارجرز اور 3000ڈبے چائنہ پٹاخے برآمد کرکے قبضے میں لئے گئے ہیں۔سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کے دوران ضلع بھر میںکرایہ کے 1600مکانات کو چیک کیا گیا جن میں مقیم27نان رجسٹرڈ افراد کے خلاف کرایہ داری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے۔منشیات کی سپلائی لائن کو بند کرنے کے سلسلے میں جاری کریک ڈائون کے دوران پولیس نے رواں مہینے 33کلو گرام چرس ،1300گرام ہیروئن اور50لٹر شراب پکڑ کر13منشیات فروشوں کو حراست میں لیکرانکے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کئے اور انہیں جیل بھیج دیا گیا۔ کوہاٹ کریک ڈائون

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم کا آج عمرہ شیڈول، خطاب بھی کریں گے

وزیراعظم کا آج عمرہ شیڈول، خطاب بھی کریں گے

بھارت جغرافیائی تبدیلی کی چال چل رہا ہے، شاہ محمود قریشی

بھارت جغرافیائی تبدیلی کی چال چل رہا ہے، شاہ محمود قریشی

ملک میں غربت کی شرح میں اضافے کی ذمہ دار پی ٹی آئی حکومت ہے، بلاول بھٹو

ملک میں غربت کی شرح میں اضافے کی ذمہ دار پی ٹی آئی حکومت ہے، بلاول بھٹو

پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت ،عید سے قبل شہریوں کیلئے شاندار خبرآگئی

پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت ،عید سے قبل شہریوں کیلئے شاندار خبرآگئی

قومی ایئرلائن کی پروازوں کے شیڈول میں ردوبدل،شہری سفر کرنے سے قبل یہ خبر ضرور پڑھ لیں

قومی ایئرلائن کی پروازوں کے شیڈول میں ردوبدل،شہری سفر کرنے سے قبل یہ خبر ضرور پڑھ لیں

شہبازشریف کیس میں عدالت کودرست حقائق نہیں بتائےگئے،شہزاداکبر

شہبازشریف کیس میں عدالت کودرست حقائق نہیں بتائےگئے،شہزاداکبر

خواجہ سرائوں کی موجیں ۔۔۔!!! حکومت نےعید سے قبل شاندار اعلان کردیا ، جان کر آپ بھی یقین نہیں کرینگے

خواجہ سرائوں کی موجیں ۔۔۔!!! حکومت نےعید سے قبل شاندار اعلان کردیا ، جان کر آپ بھی یقین نہیں کرینگے

 اسرائیلی حملوں کو معمول کی جھڑپیں قرار دینا گھناؤنی بات ہے، صدر مملکت

اسرائیلی حملوں کو معمول کی جھڑپیں قرار دینا گھناؤنی بات ہے، صدر مملکت

شہبازشریف کو باہرجانے کی اجازت دینا بوسیدہ نظام کا ثبوت ہے،فواد چوہدری

شہبازشریف کو باہرجانے کی اجازت دینا بوسیدہ نظام کا ثبوت ہے،فواد چوہدری

وزیراعظم کی سعودی ولی عہدسے ملاقات کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں کیاخاص بات ہے ؟

وزیراعظم کی سعودی ولی عہدسے ملاقات کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں کیاخاص بات ہے ؟

ہم ترقی یافتہ قوم تب ہی بن سکتے ہیںجب قوم کی مائیں صحت منداور تعلیم یافتہ ہوں گی،شہبازشریف

ہم ترقی یافتہ قوم تب ہی بن سکتے ہیںجب قوم کی مائیں صحت منداور تعلیم یافتہ ہوں گی،شہبازشریف

شاہ محمود نے آرٹیکل 370 کو بھارت کا اندرونی معاملہ قرار دیا، محمد زبیر کا دعویٰ

شاہ محمود نے آرٹیکل 370 کو بھارت کا اندرونی معاملہ قرار دیا، محمد زبیر کا دعویٰ

’’بڑے بے آبرو ہوکرمڑے ایئرپورٹ کے کوچے سے‘‘زرتاج گل

’’بڑے بے آبرو ہوکرمڑے ایئرپورٹ کے کوچے سے‘‘زرتاج گل

کرونا کے باعث سیاحت پر عائد پابندی ،حکومت کا عوام کو سرپرائز ، خبر پڑھ کر آپ بھی یقین نہیں کرینگے

کرونا کے باعث سیاحت پر عائد پابندی ،حکومت کا عوام کو سرپرائز ، خبر پڑھ کر آپ بھی یقین نہیں کرینگے