07:09 pm
پاک فوج کے سابق 26افسران کی فہرست جاری کر دی گئی  پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

پاک فوج کے سابق 26افسران کی فہرست جاری کر دی گئی پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

07:09 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کے سابق 26افسران کی فہرست جاری کر دی گئی ، اس فہرست میں موجود افسران عوام کیلئے کیا کام کریں گے ؟ پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر ۔۔۔ 26 فوجی افسران کو بطور تجزیہ کار ٹی وی چینلز پر آنے کے لیے این او سی جاری کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے 26 سابق افسران کو ٹاک شوز میں بطور دفاعی تجزیہ کار شریک ہونے کے لیے کلیئرنس دے دی ہے ۔ میڈیا چینلز کرنٹ افیئرز میں تجزیہ کے لیے اب صرف انہی سابق فوجی افسران سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ اس فہرست میں سات سابق لیفٹننٹ جنرل کے نام ہیں جن میں معین الدین حیدر، امجد شعیب، خالد مقبول ، نعیم خالد لودھی، آصف یاسین ملک ، رضا احمد اوراشرف سلیم شامل ہیں۔
دیگر 19 افراد میں میجر جنرل (ر) اعجاز اعوان، میجر جنرل (ر) غلام مصطفیٰ ، بریگیڈیئر (ر) سعد رسول ، بریگیڈیئر (ر) فاروق حمید ، بریگیڈیئر (ر) غضنفرعلی ، بریگیڈیئر (ر) اسلم گھمن ، بریگیڈیئر (ر) نادرمیر، بریگیڈیئر (ر) اسد اللہ، بریگیڈیئر (ر) آصف ہارون ، بریگیڈیئر (ر) حارث نواز ، بریگیڈیئر (ر) سید نذیر ، بریگیڈیئر (ر) سیمسن سائمن شرف ، ایڈمرل (ر) احمد تسنیم ، ایڈمرل (ر) شاہد لطیف ، ایڈمرل (ر) اکرام بھٹی ، ایڈمرل (ر) مسعود اختر ، ایڈمرل (ر) ریاض الدین شیخ ، ائیر وائس مارشل (ر) شہزاد چوہدری اور ائیر کموڈور (ر) سجاد حیدر شامل ہیں۔ پاک فوج کی جانب سے جاری کیے جانے والے نوٹی فکیشن میں یہ واضح کیا گیا کہ ان افسران کے خیالات، تبصرے اور رائے ذاتی تصور کی جائے گی اور ادارے سے منسوب نہیں ہوگی۔ ان تمام افسران کو پاک فوج کی جانب سے ٹی وی پر آنے کے لیے 31 دسمبر 2019ء تک کا این او سی جاری کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے 4 اپریل 2019ء کو تمام ٹی وی چینلز کو یہ ہدایت جاری کی گئی تھی کہ نیوز یا کرنٹ افیئرز کے پروگرام میں کسی بھی ریٹائرڈ ملٹری افسر کو بطور دفاعی تجزیہ کار دعوت دینے سے قبل پاک فوج سے کلیئرنس لی جائے۔ پیمرا کے نوٹی فکیشن میں درج تھا کہ متعلقہ حلقوں میں اس بات کا سنجیدگی سے نوٹس لیا گیا ہے کہ عموماً ریٹائرڈ فوجی افسران اپنے سروس بیک گراؤنڈ اور ریٹائرمنٹ کی وجہ سے جدید دفاعی اور سلامتی سے متعلق مکمل معلومات نہیں رکھتے۔

تازہ ترین خبریں

پاکستانیوں نے 2نمبری میں سب کوپیچھے چھوڑ دیا،پنشن فراڈ سکینڈل

پاکستانیوں نے 2نمبری میں سب کوپیچھے چھوڑ دیا،پنشن فراڈ سکینڈل

مفتی قوی کی حرکتوں کے بعد خاندان کاشدیدردعمل سامنے آگیا

مفتی قوی کی حرکتوں کے بعد خاندان کاشدیدردعمل سامنے آگیا

براڈ شیٹ اسکینڈل،عظمت سعید پر اپوزیشن کے اعتراضات مسترد

براڈ شیٹ اسکینڈل،عظمت سعید پر اپوزیشن کے اعتراضات مسترد

بھارتی فوج کی ایل اوسی کے قریب آبادی پربلااشتعال فائرنگ ،پاک فوج کامنہ توڑ جواب

بھارتی فوج کی ایل اوسی کے قریب آبادی پربلااشتعال فائرنگ ،پاک فوج کامنہ توڑ جواب

پیمرانے نجی ٹی وی کالائسنس معطل کرکے کتنے  لاکھ روپے جرمانہ کرڈالااورکیوں؟میڈیاکاگلاگھونٹ دینے والی خبرآگئی

پیمرانے نجی ٹی وی کالائسنس معطل کرکے کتنے لاکھ روپے جرمانہ کرڈالااورکیوں؟میڈیاکاگلاگھونٹ دینے والی خبرآگئی

پاکستان کے اہم شہر میں اعلیٰ تعلیم یافتہ باپ نے بیٹی کو قتل کر کے خودکشی کر لی

پاکستان کے اہم شہر میں اعلیٰ تعلیم یافتہ باپ نے بیٹی کو قتل کر کے خودکشی کر لی

قومی بچت کی سکیموں پراب کتنامنافع ملے گا؟نیااعلان سامنے آگیا

قومی بچت کی سکیموں پراب کتنامنافع ملے گا؟نیااعلان سامنے آگیا

’’دو گز زمین بھی نہ ملی کوئے یار میں ‘‘ پرویز مشرف کی والدہ کی تدفین کون سے ملک میں کی گئی ؟

’’دو گز زمین بھی نہ ملی کوئے یار میں ‘‘ پرویز مشرف کی والدہ کی تدفین کون سے ملک میں کی گئی ؟

غریب اور کم آمدن افراد کیلئے زبردست خوشخبری وزیراعظم عمران خان نے احکامات جاری کر دیے

غریب اور کم آمدن افراد کیلئے زبردست خوشخبری وزیراعظم عمران خان نے احکامات جاری کر دیے

۔۔پاکستانی مدرسے کے طالب علم سے شادی کے لیے 20 سالہ ازبک دوشیزہ پاکستان پہنچ گئی

۔۔پاکستانی مدرسے کے طالب علم سے شادی کے لیے 20 سالہ ازبک دوشیزہ پاکستان پہنچ گئی

متعددبچوں نے سکول چھوڑ دیا۔ کئی تعلیمی ادارے بند، گرمیوں کی چھٹیاں کم کر دی گئیں

متعددبچوں نے سکول چھوڑ دیا۔ کئی تعلیمی ادارے بند، گرمیوں کی چھٹیاں کم کر دی گئیں

احتساب عدالت نےخواجہ آصف کوجیل بھجوا دیا

احتساب عدالت نےخواجہ آصف کوجیل بھجوا دیا

 شیخ رشید کا پاکستان کوسٹ گارڈز ہیڈ کوارٹر ز کا دورہ

شیخ رشید کا پاکستان کوسٹ گارڈز ہیڈ کوارٹر ز کا دورہ

نیب کے سابق عہدیدار سے تحقیقات کرانا براڈ شیٹ سے بڑا فراڈ ہے،مریم اورنگزیب

نیب کے سابق عہدیدار سے تحقیقات کرانا براڈ شیٹ سے بڑا فراڈ ہے،مریم اورنگزیب