07:48 pm
قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہو گئے

قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہو گئے

07:48 pm

اسلام آباد(آئی این پی ) احتساب عدالت نے جعلی اکا ئو نٹس کیس میں3ملزمان اعظم وزیر ،عدنان جاوید اورنثارعبداللہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کر دیے جبکہ ملز م اقبال آرائیں کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ آئندہ سماعت پرطلب کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں جعلی اکانٹس کیس میں آصف علی زرداری، فریال تالپور او دیگر ملزمان کیخلاف مقدمے کی سماعت ہوئی ،
احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے کیس کی سماعت کی ۔آصف زرداری، فریال تالپور اور نیب پراسیکیوشن ٹیم احتساب عدالت میں پیش ہوئے ، عدالت نے استفسار کیا 4ملزمان اب تک عدالت میں پیش کیوں نہیں ہو ئے ؟دو ملزمان اعظم وزیر خان اور ناصرکی عدم حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ملزمان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے جبکہ ایک ملزم عدنان جاوید کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔احتساب عدالت نے ملزمان کو آئندہ سماعت پرگرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا، تفتیشی افسر نے بتایا ملزم کوتلاش کررہے ہیں،دیئے گئے ایڈریس پرنہیں ملا، جس پر عدالت نے ایک ملزم اقبال آرائیں کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔تفتیشی افسر نے بتایا ہماری اطلاع کے مطابق ملزم اقبال آرائیں فوت ہوچکاہے، جس پر عدالت نے ملزم کاڈیتھ سرٹیفکیٹ آئندہ سماعت پرطلب کرلیا تاہم تفتیشی افسرکی جانب سے پیپر بک تیار نہ کی جاسکی، آئی او نے کہا کچھ وقت دیاجائے ریکارڈ لایاہوں پھر پیپربک تیارکرلوں گا۔نیب پراسیکیوٹر مظفرعباسی نے کہا جوملزمان جیل میں ہیں ان کویاددہانی کیلئے خط لکھاگیا، جس پر جج نے کہا جوملزمان جیل میں ہیں وہ کسی اورکیس میں توجیل میں نہیں، مظفرعباسی نے جواب دیا 5 ملزمان جیل میں ہیں جن میں 4ملیرجیل میں ہیں اور سات ملزمان جوڈیشل ریمانڈپرہیں، نورین سلطان اورکرن آفتاب پیش ہوئی ہیں، دونوں کی درخواستوں پرکارروائی جاری ہے۔ سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ نیب کو کیس میں 2 ملزم خواتین نورین اور کرن کی جانب سے وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔دونوں کی درخواستوں پر ضابطے کی کارروائی ابھی مکمل نہیں ہوئی۔، جوملزمان پیش نہیں ہورہے ان کونوٹسزجاری کیے جائیں، جس پر وکیل صفائی نے کہاملزمان اسی کیس میں جیل میں ہیں نوٹس جاری نہیں ہوسکتے۔عدالت نے چیف سیکرٹری سندھ کونوٹس جاری کرتے ہوئے چیف سیکرٹری سندھ کے ذریعے ملزمان کوطلب کرلیا اور سماعت 29 اپریل تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین خبریں

عمران خان کو ایک اور مشیر چھوڑ دیا۔۔ وزیراعظم نے استعفیٰ منظورکرلیا

عمران خان کو ایک اور مشیر چھوڑ دیا۔۔ وزیراعظم نے استعفیٰ منظورکرلیا

دنیا بھی مان گئی ، فوجی قوت میں پاکستان دنیا کا دسواں طاقتور ترین ملک بن گیا

دنیا بھی مان گئی ، فوجی قوت میں پاکستان دنیا کا دسواں طاقتور ترین ملک بن گیا

پاکستان کو دنیا بھر میں ذلیل کیا جارہا ہے، آپ کو تبدیلی پسندآئی ؟

پاکستان کو دنیا بھر میں ذلیل کیا جارہا ہے، آپ کو تبدیلی پسندآئی ؟

اجلاس کے دوران وزیراعظم غصہ کر رہے تھے تو ندیم افضل زیر لب مسکراتے ہوئے زیر لب کیا کام کر رہے تھے ؟  

اجلاس کے دوران وزیراعظم غصہ کر رہے تھے تو ندیم افضل زیر لب مسکراتے ہوئے زیر لب کیا کام کر رہے تھے ؟  

“شہزاداکبرکون ہے ؟ اسکی کریڈیبلٹی کیا ہے، یہ وہ بدکردار شخص ہے جو کمیشن مانگتا ہے 

“شہزاداکبرکون ہے ؟ اسکی کریڈیبلٹی کیا ہے، یہ وہ بدکردار شخص ہے جو کمیشن مانگتا ہے 

پاکستان کے اہم شہر میں سرکاری ملازم نے بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا ! لرزہ خیز خبر

پاکستان کے اہم شہر میں سرکاری ملازم نے بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا ! لرزہ خیز خبر

پاکستان کے اہم علاقے میں  اہلکاروں کی جانب سے نوجوان کے گلے میں پٹہ ڈال کر سڑک پر گھما نے کی ویڈیو وائرل

پاکستان کے اہم علاقے میں  اہلکاروں کی جانب سے نوجوان کے گلے میں پٹہ ڈال کر سڑک پر گھما نے کی ویڈیو وائرل

خون سفید ہو گیا، بیٹے نے جائیداد کی خاطر سگے باپ کو شوٹرز کی مدد سے مروا دیا 

خون سفید ہو گیا، بیٹے نے جائیداد کی خاطر سگے باپ کو شوٹرز کی مدد سے مروا دیا 

چین اور بھارت کے سرحدی علاقہ سے تیسری جنگ عظیم کا آغاز

چین اور بھارت کے سرحدی علاقہ سے تیسری جنگ عظیم کا آغاز

وزیراعظم کے حکم پر ملک بھر میں اسمگل شدہ پٹرول کی فروخت کیخلاف بڑا کریک ڈاون

وزیراعظم کے حکم پر ملک بھر میں اسمگل شدہ پٹرول کی فروخت کیخلاف بڑا کریک ڈاون

’اپوزیشن کیا چاہتی ہے‘ پٹرول مہنگا ہونے پر مریم نواز نے وزیر اعظم کے سوال کا جواب دے دیا

’اپوزیشن کیا چاہتی ہے‘ پٹرول مہنگا ہونے پر مریم نواز نے وزیر اعظم کے سوال کا جواب دے دیا

تحریک انصاف نے بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ لی۔۔20، 22نہیں بلکہ کتنے اکاؤنٹس میں پیسے آئے ۔۔۔؟

تحریک انصاف نے بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ لی۔۔20، 22نہیں بلکہ کتنے اکاؤنٹس میں پیسے آئے ۔۔۔؟

 راولپنڈی میں زمین کے تنازع  پر فائرنگ ، چار افراد  جاں بحق  ،چھ زخمی

راولپنڈی میں زمین کے تنازع پر فائرنگ ، چار افراد جاں بحق ،چھ زخمی

نیا پاکستان اتنا گندا ہوگا یہ کسی کو نہ پتہ تھا، عظمیٰ بخاری

نیا پاکستان اتنا گندا ہوگا یہ کسی کو نہ پتہ تھا، عظمیٰ بخاری