10:02 pm
مسلمانوں کیخلاف نفرت آمیز تقاریر پر بھارتی چیف جسٹس نے غصے میں آکر کیا حکم سنادیا ؟ جانئے

مسلمانوں کیخلاف نفرت آمیز تقاریر پر بھارتی چیف جسٹس نے غصے میں آکر کیا حکم سنادیا ؟ جانئے

10:02 pm

اسلام آباد(نیو زڈیسک)بھارتی سپریم کورٹ نے انتخابی مہم کے دوران مذہبی بنیادوں پر نفرت انگیز تقاریر کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا۔بھارتی نشریاتی ادارے انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق انتخابی مہم کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے تعلق رکھنے والے اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتھیانتھ کی جانب سے مبینہ طور پر نفرت انگیز تقریر پر نوٹس لیتے ہوئے
سپریم کورٹ نے ملک کے الیکشن کمیشن سے پوچھا ہے کہ اب تک اس کے خلاف کیا کارروائی کی گئی۔یوگی ادتھیانتھ کی جانب سے مسلم لیگ کے خلاف متنازع ریمارکس دیتے ہوئے اسے ’سبز وائرس‘ سے تشبیہ دی تھی جبکہ مسلمانوں کے خلاف بھی نفرت آمیز بات کی تھی۔انڈیا ٹوڈے کے مطابق بھارتی چیف جسٹس رنجن گوگئی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بینچ نے اس معاملے پر الیکشن کمیشن کے نمائندوں کو 16 اپریل کو طلب کرلیا۔ساتھ ہی سپریم کورٹ کی جانب سے سروے پینل کی تجاویز کا جائزہ لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا، جو انتخابی مہم کے دوران سیاست دانوں کی جانب سے کی جانے والی نفرت انگیز تقاریر سے نمٹنے کے لیے محدود قانونی اختیار دیتا ہے۔بینچ کی جانب سے ریمارکس دیے گئے کہ الیکشن کمیشن کہتا ہے کہ ہم بے اختیار ہیں، وہ کہتے ہیں کہ ہم پہلے نوٹس جاری کرتے، پھر مشاورت کرتے اور پھر شکایت کرتے ہیں۔عدالتی بینچ نے مزید کہا کہ انتخابی مہم کے دوران نفرت انگیز تقاریر سے نمٹنے کے لیے انتخابی پینل کے اختیارات سے متعلق پہلو کا جائزہ لے گا۔بھارتی سپریم کورٹ کے بینچ نے الیکشن کمیشن کو کہا کہ انتخابات سے متعلق معاملہ حساس ہے اور وہ اسے طول نہیں دے سکتے۔واضح رہے کہ بھارت میں 7 مراحل میں عام انتخابات ہورہے ہیں، جو 11 اپریل سے 19 مئی تک جاری رہیں گے اور اس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی قوم پرست جماعت بی جے پی دوسری مرتبہ اقتدار میں آنے کی خواہاں ہے۔

تازہ ترین خبریں

مراد سعید نےبراڈ شیٹ فیصلے کے تناظر میں این ایچ اے سے تفصیلات طلب کرلیں

مراد سعید نےبراڈ شیٹ فیصلے کے تناظر میں این ایچ اے سے تفصیلات طلب کرلیں

 چیئرمین نیب کو ملک چھوڑنے والے سرمایہ کاروں کی فہرست فراہم کردینگے،سلیم مانڈوی والا

چیئرمین نیب کو ملک چھوڑنے والے سرمایہ کاروں کی فہرست فراہم کردینگے،سلیم مانڈوی والا

یوم یکجہتی کشمیر : حکومت کا 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان

یوم یکجہتی کشمیر : حکومت کا 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان

فضل الرحمان اورآصف زرداری کا حکومت مخالف تحریک تیز کرنے پر اتفاق

فضل الرحمان اورآصف زرداری کا حکومت مخالف تحریک تیز کرنے پر اتفاق

چکری کے چوہدری کوحلف نہ اٹھانامہنگاپڑ گیا

چکری کے چوہدری کوحلف نہ اٹھانامہنگاپڑ گیا

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ: اسکروٹنی کمیٹی نے فریقین کو طلب کر لیا

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ: اسکروٹنی کمیٹی نے فریقین کو طلب کر لیا

نیب کیخلاف پروپیگنڈہ جاری،چورڈ کیت چوہدری بن گئے ،ملک میں  کیاچل رہاہے

نیب کیخلاف پروپیگنڈہ جاری،چورڈ کیت چوہدری بن گئے ،ملک میں  کیاچل رہاہے

ایک اورلیگی رہنماء نیب کے ریڈارپرآگئے ،رکن اسمبلی  نے کتنامال بنارکھاہے،تفصیلات طلب کرلی گئیں

ایک اورلیگی رہنماء نیب کے ریڈارپرآگئے ،رکن اسمبلی نے کتنامال بنارکھاہے،تفصیلات طلب کرلی گئیں

آصف زرداری بختاور کو ان کی شادی پر کیا تحفہ دینے والے ہیں؟

آصف زرداری بختاور کو ان کی شادی پر کیا تحفہ دینے والے ہیں؟

وفاقی حکومت کا 70 ہزار خالی سرکاری آسامیاں اور 114 اداروں کو ضم اور ختم کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا 70 ہزار خالی سرکاری آسامیاں اور 114 اداروں کو ضم اور ختم کرنے کا فیصلہ

5فروری کےجلسے کامقام تبدیل ،پی ڈی ایم کاجلسہ  اب راولپنڈی میں نہیں بلکہ کس مقام پرہوگا،اعلان کردیاگیا

5فروری کےجلسے کامقام تبدیل ،پی ڈی ایم کاجلسہ اب راولپنڈی میں نہیں بلکہ کس مقام پرہوگا،اعلان کردیاگیا

تحریک عدم اعتماد:کیا بلاول کو گارنٹی ہے کہ کوئی مداخلت نہیں کرے گا؟جے یوآئی

تحریک عدم اعتماد:کیا بلاول کو گارنٹی ہے کہ کوئی مداخلت نہیں کرے گا؟جے یوآئی

اپوزیشن اپنے کھودے گڑھے میں خود گرچکی ہے،فرخ حبیب

اپوزیشن اپنے کھودے گڑھے میں خود گرچکی ہے،فرخ حبیب

یوم یکجہتی کشمیر :پی ڈی ایم نے پانچ فروری کے جلسے کا مقام تبدیل کر دیا

یوم یکجہتی کشمیر :پی ڈی ایم نے پانچ فروری کے جلسے کا مقام تبدیل کر دیا